فوجی عدالتوں سے ملزمان کے ٹرائل میں عالمی قوانین کی پاسداری کی گئی، عطا اللہ تارڑ

Posted by & filed under اہم خبریں.

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی کے ملزمان کے فوجی عدالتوں سے ٹرائل میں عالمی قوانین کی پاسداری کی گئی، انسانی حقوق کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔

کوئی بغیر پولیس تصدیق امارات نہیں جا سکے گا، ڈی جی بیورو آف امیگریشن

Posted by & filed under اہم خبریں.

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) بیورو آف امیگریشن محمد طبیب کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات جانے کا کوئی کیس پولیس تصدیق کے بغیر نہیں ہوگا، تمام ایجنٹس کو ہدایت کردی گئی ہیں۔

ڈی جی بیورو آف امیگریشن محمد طبیب نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانی کے اجلاس میں بیان دیا۔

اجلاس میں سیکریٹری سمندر پار پاکستانی ارشد محمود نے کہا کہ پاکستانی عرب امارات جا رہے ہیں اور زرمبادلہ بھی آرہا ہے، یو اے ای غیر ہنرمند لیبر قبول نہیں کر رہا، یو اے ای کا پاکستان کا کوٹہ 16 لاکھ تھا، اس وقت ساڑھے 18 لاکھ پاکستانی یو اےای میں ہیں۔

دبئی پولیس کے حکام نے پاکستانی محنت کشوں کی اردو میں رہنمائی کی

سیکریٹری سمندر پار پاکستانی نے کہا ہے کہ ہمارے لوگ متحدہ عرب امارت جارہے ہیں، وہاں جانے پر اس طرح کوئی پابندی نہیں ہے، پابندی ہو تو کوئی بندہ یو اے ای نہ جائے۔ اس سال ساڑھے 65 ہزار افراد یو اے ای گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یو اے ای کی جانب سے پاکستانیوں پر کہیں پابندی کا لیٹر نہیں ہے، ان اسکلڈ لیبر کو یو اے ای میں داخلہ نہیں مل رہا۔ اس کا زرمبادلہ پر بھی ایک دو سال میں اثر پڑے گا۔ وزارت سمندر پار پاکستانی ملازمت کے ویزا کو دیکھتی ہے۔ وزٹ ویزا دفتر خارجہ کا معاملہ ہے۔

ہر طبقہ ایک دوسرے کو غلط تصور کررہا ہے، یہی بڑا چیلنج ہے، انوار الحق کاکڑ

Posted by & filed under اہم خبریں.

سابق نگراں وزیراعظم اور صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہر طبقہ ایک دوسرے کو غلط تصور کررہا ہے، یہی وہ بڑا چیلنج ہے جو میرے سامنے آیا ہے۔

امریکی پابندیوں سے پاکستان کے دفاع اور دفاعی فیصلوں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، ترجمان دفترخارجہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے دوٹوک پیغام دیا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی کا فیصلہ پاکستانی قوم کرےگی ، پاکستان پر ماضی میں بھی بہت سی پابندیاں لگیں، مگر ہم نے اپنی سکیورٹی پر توجہ مرکوز رکھی۔

امریکی پابندیوں کا کوئی جواز نہیں، جوہری پروگرام پر سمجھوتا نہیں ہوگا: وزیراعظم

Posted by & filed under اہم خبریں.

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ہم پر جو پابندیاں لگائی گئی ہیں ان کا کوئی جواز نہیں اور پاکستان کے جوہری پروگرام پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔