آئس لینڈ نے تاریخ رقم کردی

Posted by & filed under کھیل.

پیرس: آئس لینڈ کی ٹیم نے یورو کپ 2016 کیلئے کوالیفائی کرتے ہوئے پہلی مرتبہ کسی بڑے ایونٹ میں رسائی حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کردی جبکہ جمہوریہ چیک نے بھی آئندہ برس فرانس میں شیڈول فائنلز میں شرکت یقینی بنا لی ہے۔

طلباء کا احتجاج وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا ، کمیٹی قائم

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے حوالے سے طلباء میں پائی جانے والی بے چینی اور اس حوالے سے ہنگامہ آرائی کا نوٹس لیتے ہوئے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی ہے جو طلباء کے اعتراضات اور خدشات کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ پیش کرے گی اس ضمن میں صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے فوری طور پر محکمہ تعلیم کے سیکرٹریوں ، بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اور پولیس حکام کے ساتھ اجلاس منعقد کیا

بلوچستان میں آپریشن کے دوران انسانی حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے بی ایچ آر او

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: بلوچ ہیومین رائٹس آرگنائزیشن کے ترجمان نے اپنے پریس ریلیز میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دورانِ آپریشن فورسز کے ہاتھوں انسانی حقوق کے پامالیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان بھر میں انسانی حقوق کی پامالیاں خطرناک صورت حال اختیار کرچکے ہیں۔ ریاستی فورسز آپریشن کے دوران نہتے لوگوں کو گرفتاری کے بعد قتل کرکے ان کی لاشیں تسلسل کے ساتھ پھینک رہی ہیں۔

’پناہ گزینوں کو دی گئی رعایت مستقبل کے لیے مثال نہیں‘

Posted by & filed under بین الاقوامی, کوئٹہ.

جرمنی اور ہنگری کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ اور افریقہ سے آنے والے پناہ گزینوں کی مدد کے لیے کیے جانے والے انتظامات کا مقصد بحرانی صورتحال سے بچنا تھا اور اس رعایت کو مستقبل کے لیے مثال نہ سمجھا جائے۔

ایئرفریشنراورخوشبودارشمعیں کینسراوردمہ کا سبب بنتے ہیں، تحقیق

Posted by & filed under کوئٹہ.

لندن: بعض اوقات دل کو لبھاتی اور سانسوں کو مہکا دینے والی خوشبوئیں صحت کے لیے زہر قاتل ثابت ہوتی ہیں اور غیر محسوس انداز میں ہماری سانسوں کے ذریعے جسم میں داخل ہو کر کئی بیماریوں کا باعث بنتی ہیں اسی لیے ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایئر فریشنر اور دیگر خوشبودار اشیاء کینسر اور دمہ جیسی خطرناک بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔

مریخ پر نظر آنے والے کچن آئٹمز نے سائنس دانوں کو حیران کردیا

Posted by & filed under کوئٹہ.

نیویارک: ہرآنے والا دن مریخ پر ایلین کی موجودگی کے نت نئے شواہد سامنے لا رہا ہے جس سے سائنسدانوں کو وہاں زندگی کی موجودگی کا یقین ہونے لگا ہے جب کہ اب ناسا کے خلائی روبوٹ کی جانب سے بھیجی گئی تصاویر میں تیرتا چمچہ اور باورچی خانے میں استعمال ہونے والی دیگر اشیا زمین پر پڑی نظر آرہی ہیں جس نے سائنسدانوں کو بھی حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

اونچی ایڑی والے جوتوں کے پانچ نقصانات

Posted by & filed under کوئٹہ.

دنیا بھر میں خواتین پر کشش نظر آنے کے لئے اونچی ایڑی والے جوتے پہنتی ہیں لیکن یہ مردوں اور خواتین دونوں کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں۔ گرچہ جدید دورمیں خواتین تو کیا مرد بھی اونچی ایڑی والے جوتے پہن کر خود کو زیادہ پُر کشش محسوس کرتے ہیں وہیں ان کے مسلسل استعمال سے انہیں کئی طبی مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔