پاناما پیپرز دستاویزات آن لائن ریلیز کے لیے تیار

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

پاناما سٹی: دنیا کے کئی ممالک میں تہلکہ مچانے والے پاناما پیپرز کا تنازع اُس وقت مزید شدت اختیار کرجائے گا، جب صحافیوں کا گروپ انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیشن جرنلسٹس (آئی سی آئی جے) پاناما پیپرز سے متعلق کئی دستاویزات آن لائن جاری کردے گا۔

بھارت: گائے کا گوشت رکھنے کا الزام، مسلمان شہری کو 3 سال قید

Posted by & filed under بین الاقوامی.

سورت: بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت کی ایک عدالت نے گائے کا گوشت رکھنے کے الزام میں ایک رفیق الیاس بھائی نامی ایک شخص کو تین سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

گلگت، خیبرپختوخوا قبائل میں سرحدی تنازع میں شدت

Posted by & filed under پاکستان.

گلگت: دیا میر-بھاشا ڈیم کے مقام پر گلگت بلتستان کے ضلع دیامیر اور خیبرپختونخوا کے ضلع کوہستان کے رہائشیوں کے درمیان سرحدی تقسیم کا تنازع مزید شدت اختیار کرگیا ہے کیوں کہ دونوں طرف کے قبائل نے اپنی پوزیشن سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا ہے۔

داعش شدت پسند تنظیم ہے، القاعدہ سربراہ

Posted by & filed under بین الاقوامی.

عَمان: عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے شام میں حریف جنگجوؤں پر زور دیا ہے کہ وہ یا تو متحد ہوجائیں یا پھر لڑتے ہوئے مر جائیں، جبکہ انہوں نے داعش کو ایک بار پھر شدت پسند تنظیم قرار دیا۔

پانامہ لیکس کا دوسرا بم پھٹ گیا، عمران خان کے فنانسر اور علیم خان بھی آف شور کمپنیوں کے مالک

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

پاناما: دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے خفیہ اکاؤنٹس اور کمپنیوں سے متعلق دستاویزات شائع کر کے تہلکہ مچانے والی پاناما لیکس کا دوسرا ایڈیشن بھی منظر عام پر آ گیا ہے جس میں تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے فنانسر اور علیم خان سمیت سیکڑوں پاکستانیوں کے نام شامل ہیں۔