اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے اپوزیشن کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز کا ہدف صرف وزیراعظم اور ان کا خاندان ہے۔
Posts By: ویب ڈیسک
اسٹورٹ لا کا بھی قومی ٹیم کی کوچنگ سے انکار
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کو قومی ٹیم کے نئے کوچ کی تلاش میں ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے جہاں پیٹر مورس کے بعد ہیڈ کوچ کے عہدے کے سب سے مضبوط امیدوار آسٹریلیا کے اسٹورٹ لا نے بھی گرین شرٹس کی کوچنگ سے انکار کردیا ہے۔
چیمپیئنز لیگ: بیل کی بدولت ریال میڈرڈ فائنل میں
میڈرڈ: یورپیئن چیمپیئنز لیگ کے دوسرے سیمی فائنل میں ریال میڈرڈ نے گیراتھ بیل کے شاندار گول کی بدولت مانچسٹر سٹی کو شکست دے کر چیمپیئنز لیگ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
کراچی: انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نقل مافیا نے جعلی امتحانی مرکز بنا ڈالا
کراچی: انٹرمیڈیٹ بورڈ کے سالانہ امتحانات میں نقل کے بعد جعلی امتحانی مرکز بھی سامنے آ گیا۔ پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں طالبات کے امتحانی مرکز میں نقل کی اطلاع پر چیئرمین انٹر بورڈ کی سربراہی میں ٹیم نے چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران طالبات کے امتحانی مرکز سے دوسرے مراکز کے سینکڑوں طلباء کی کاپیاں برآمد کر لی گئیں۔
خضدار ، نبوت کا دعویٰ کر نے والے شخص کو قتل کر دیا گیا
زہری : نبوت کا دعویٰ کرنے والے شخص کو زہری میں قتل کردیا گیا، نعمت اللہ سلمانجو تحصیل زہری کا رہائشی تھا چند ماہ قبل نبوت کا دعویٰ کیا تھا۔ جس کے بعد انہیں جیل جانا پڑا تھا ، ایک ماہ قبل جیل سے رہاہوا تھا
سپریم کورٹ کا کراچی کے تمام گرین بیلٹ پرلگے سائن بورڈ 15 روزمیں ہٹانے کا حکم
کراچی: سپریم کورٹ نے شہر قائد کی تمام قومی شاہراؤں، فلائی اوورز اور گرین بیلٹ پر لگے سائن بورڈ کو 15 روز میں ہٹانے کا حکم دے دیا۔
جرگے کےفیصلہ پر 16سالہ لڑکی کو زندہ جلادیا گیا
ایبٹ آباد: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ہزارہ کے شہر ایبٹ آباد میں نویں جماعت کی طالبہ 16 سالہ لڑکی کو جرگے کے فیصلے کے بعد زندہ جلانے والے 14 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا، جبکہ 3 مزید ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
سورن سنگھ قتل کیس؛ (ن) لیگ کے تحصیل ناظم نے اعتراف جرم کرلیا
بونیر: مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے شانگلہ کے تحصیل ناظم عالم خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے سابق مشیر سورن سنگھ کے قتل کا اعتراف کر لیا۔
پنجاب رینجرزکی گھونڈی بارڈرکے قریب کارروائی؛ 2 اسمگلر ہلاک
لاہور: پنجاب رینجرز نے گھونڈی بارڈر کے قریب کارروائی کی جس کے دوران دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 اسمگلر مارے گئے۔ بھارت سے متصل گھونڈی بارڈر کے قریب پنجاب رینجرز کے اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ رینجرز پارٹی نے پاک بھارت بارڈر کے قریب مشکوک حرکت کے باعث 2 افراد کو رکنے کا اشارہ کیا
پشین میں رکشہ اورمزدا میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق
پشین: رکشہ اور مزدا وین میں تصادم کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 3 افراد جاں بحق جب کہ 7 زخمی ہوگئے۔ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ سے 55 کلومیٹر دور پشین میں رکشہ اورمزدا میں تیزرفتاری کے باعث تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے فوری بعد جائے