لاہور انتظامیہ کا پی ٹی آئی کو چیئرنگ کراس پر جلسے کی اجازت دینے سے انکار

Posted by & filed under مزید خبریں.

لاہور: مقامی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو چیئرنگ کراس پر جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ لاہور میں چیئرنگ کراس پر جلسے کے حوالے سے مقامی انتظامیہ اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والے مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے۔

میں نہ مانوں کی رٹ لگانے والے مثبت اقدام پربھی منفی رویئے کا اظہارکررہے ہیں، وزیراعظم

Posted by & filed under پاکستان.

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مخالفین ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ سے ہٹانا چاہتے ہیں جب کہ میں نہ مانوں کی رٹ لگانے والے مثبت اقدام پربھی منفی رویئے کا اظہار کررہے ہیں۔

پاناما لیکس پروزیراعظم کے اہلخانہ کا احتساب ہونا چاہیے، خورشیدشاہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

سکھر: قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے ہم نے وزیراعظم نوازشریف کے خاندان کی بات کی ہے کہ ان کے اہلخانہ کا احتساب ہونا چاہیے۔

سندھ اسمبلی:نجی ٹی وی کی ٹیم اسلحےسمیت گرفتار

Posted by & filed under پاکستان.

کراچی: سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اُس وقت عجیب صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب ایک نجی نیوز چینل کے اینکرپرسن اپنی ٹیم کے ہمراہ پستول لے کر اسمبلی کے اندر پہنچ گئے۔ مذکورہ اینکر اور ان کی ٹیم کو بعدازاں گرفتار کرلیا گیا، جن کا مقصد اسمبلی کی سیکیورٹی کے انتظامات کو ‘بے نقاب’ کرنا تھا

ویوین رچرڈز کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا مطالبہ

Posted by & filed under کھیل.

لاہور: سابق عظیم لیگ اسپنر عبدالقادر نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی موجودہ انتظامیہ پر بورڈ کے معاملات سیاستدانوں کی طرح چلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے عظیم ویسٹ انڈین کرکٹر سر ویوین رچرڈز کو ہیڈ کوچ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

داعش کے خلاف ’’خاصی پیش رفت‘‘ حاصل ہوئی ہے: کیری

Posted by & filed under بین الاقوامی.

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ فوجی اتحاد کی جانب سے داعش کے خلاف جاری فوجی کارروائی میں ’’خاصی پیش رفت حاصل ہوئی ہے‘‘۔جمعرات کے روز ’الحرہ‘ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں، اُنھوں نے بتایا کہ ’’داعش کے شدت پسند گروپ کی جانب سے عراق میں ہتھیائے گئے علاقے کا 44 فی صد، جب کہ شام کے علاقے کا تقریباً 16 فی صد واگزار کرا لیا گیا ہے۔‘‘

کراچی کے علاقے بہادر آباد سے 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کراچی: بہادر آباد کے علاقے میں واقع خالی پلاٹ سے 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے بہادر آباد میں واقع خالی پلاٹ سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں، دونوں افراد کے جسموں پر تشدد کے نشانات موجود ہیں

پاناما لیکس پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کے بجائے وزیراعظم جلسوں پرنکل گئے، اعتزاز احسن

Posted by & filed under بین الاقوامی.

لاہور: پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کی تحقیقات پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کے بجائے وزیراعظم جلسوں پر نکل گئے ہیں۔