اسلام آباد: اوگرا نے آئندہ ماہ کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 41 پیسے فی لیٹر اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کی بھجوا ئی تھی جسے وزیراعظم نوازشریف نے مسترد کردیا۔
Posts By: ویب ڈیسک
ترقی کی راہ میں حائل ہونے والوں کو عوام اٹھا کر باہر پھینک دیں گے، وزیراعظم
مانسہرہ: وزیراعظم نوازشریف نے 2018 تک لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی کی راہ میں کسی کو حائل ہونے نہیں دیں گے اور ترقی کا ایجنڈا سبوتاژ کرنے والوں سے عوام خود نمٹیں گے۔
وزیراعظم جب تک پاناما لیکس پر سچ نہیں بولیں گے دلدل میں دھنستے چلے جائیں گے، عمران خان
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم جب تک پاناما لیکس کے معاملے پر قوم سے سچ نہیں بولیں گے تو مزید دلدل میں دھنستے چلے جائیں گے۔ لاہور پہنچنے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے حوالے سے حکمران قوم سے جھوٹ پر جھوٹ بولے جا رہے ہیں،
کین ولیمسن نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹ کے کپتان مقرر
آکلینڈ: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کین ولیمسن کو ٹیسٹ کرکٹ کا بھی کپتان مقرر کردیا جس کے بعد وہ تینوں فارمیٹ میں کیویز ٹیم کی قیادت کریں گے۔
وزیراعلیٰ پرویزخٹک کا وزیراعظم کی آمد پرہزارہ یونیورسٹی بند کرنے کا نوٹس
مانسہرہ: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے وزیراعظم نواز شریف کے ہزارہ یونیورسٹی دورے کے موقع پر یونیورسٹی بند کرنے پر انتظامیہ کی سززنش کی ہے۔
وزیرداخلہ نے عمران فاروق کیس کے ملزم خالد شمیم کی ویڈیو ریکارڈنگ کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار نے عمران فاروق قتل کیس کےملزم خالد شمیم کی جیل سے ویڈیو ریکارڈ سامنے آنے کا نوٹس لے لیا۔
آصف زرداری پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر اور بلاول پیپلزپارٹی کے پیٹرن چیف بن گئے
اسلام آباد: آصف علی زرداری پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر اور ان کے صاحبزادے بلاول بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے پیٹرن چیف بن گئے۔
سورن سنگھ قتل کیس میں اے این پی کے سابق سینیٹر امرجیت ملہوترا بھی شامل تفتیش
پشاور: پولیس نے وزیراعلی خیبر پختونخوا کے مشیر سردار سورن سنگھ کے قتل کے معاملے میں عوامی نیشنل پارٹی کے سابق سینیٹر امرجیت ملہوترا کو بھی شامل تفتیش کرلیا ہے۔
کچھ لوگوں کو دھرنوں کا شوق ہے اور وہ پاکستان میں ترقی نہیں چاہتے، شہبازشریف
صادق آباد: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کو دھرنوں کا شوق ہے اور وہ پاکستان میں ترقی نہیں چاہتے۔
وزیر اعظم ہاؤس میں مریم نواز کی سربراہی میں جھوٹ کی فیکٹری لگی ہوئی ہے، جہانگیر ترین
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں عوام کے ٹیکس سے میڈیا سیل کے نام پر جھوٹ کی ایک فیکٹری لگائی گئی ہے جس کی سربراہ وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز ہیں۔