بلوچستان کو چین کی جدید نو آبادی بنانے کی سازش قبول نہیں کرینگے، بی ایس او آزاد

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ : بی ایس او آزاد کی بیسویں مرکزی قومی کونسل سیشن بیاد بابا خیر بخش مری، شہید رضا جہانگیر، کمبر چاکر، شفیع بلوچ، کامریڈ قیوم، شکور بلوچ، کمال بلوچ ،رسول جان ،اکرام بلوچ و شہدائے آزادی، بنام چیئرمین زاہد بلوچ، چیئرمین ذاکر مجید بلوچ، سمیع مینگل، آصف قلندرانی بلوچ، ڈاکٹر دین محمد، غفور بلوچ، رمضان بلوچ و اسیرانِ آزادی یکم نومبرکو بانک کریمہ بلوچ کی صدارت میں شروع ہوا۔سیشن میں قائم مقام چیرپرسن بانک کریمہ بلوچ کی افتتاحی خطاب، تنظیمی سابقہ کارکردگی رپورٹ، آئین سازی ،تنظیمی امور، تنقید برائے اصلاح و سوال جواب، علاقائی و بین الاقوامی سیاسی صورت حال، اختتامی خطاب، اور آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے زیر بحث رہے۔عظیم بلوچ شہدا کی یاد میں خاموشی اور قومیc

ایان علی کی پاسپورٹ حوالگی کی درخواست منظور

Posted by & filed under پاکستان.

راولپنڈی: کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کی پاسپورٹ حوالگی کے حوالے سے دائر درخواست منظور کرلی گئی۔ راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس میں پاسپورٹ حوالگی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی تو کسٹم حکام نے اپنا جواب جمع کرایا

کراچی سے گوادر جانے والی کوچ سے اغوا کئے گئے مسافر بازیاب

Posted by & filed under بلوچستان.

پسنی: کراچی سے گوادر جانے والی مسافر کوچ سے اغوا کئے گئے 20 مسافروں کو بازیاب کرالیا گیا۔ لیویز ذرائع کا کا کہنا ہے کہ کراچی سے گوادر جانے والی مسافر کوچ کو جیسے ہی پسنی سے مکران کوسٹل ہائی وے پر آئی تو نقاب پوش مسلح افراد نے کوچ روکوا دی اور تمام مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد 15 سے 20 افراد کو اغوا کر کے

بی این ایف کا مغوی بلوچ خواتین کی عدم بازیابی اور جاری آپریشن کیخلاف کل شٹرڈاؤن وپہیہ جام کا اعلان

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: بلوچ نیشنل فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے ایک ہفتے کے دوران مشکے سمیت بلوچستان کے مختلف علاقو ں سے ایک درجن کے قریب مغوی بلوچ نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں پھینکنے، بولان سے اغوا کئے گئے خواتین و بچوں کی عدم بازیابی اور مختلف علاقوں میں جاری آپریشن کے خلاف جمعرات 26نومبر کو بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال کی کال دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں فورسز نہتے عوام کو بے دردی سے نشانہ بنا رہے ہیں۔ہزاروں کی تعداد میں فورسز کی تحویل میں موجود بلوچ اسیران کو روزانہ کی بنیاد پر نشانہ بنا کر فورسز دیدہ دلیری کے ساتھ ان کی مسخ شدہ لاشیں پھینک رہے ہیں۔

تنظیم کے چار افراد کی مسخ شدہ لاشیں پھینک دی گئی ہیں ، بی ایس او آزاد

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ : بی ایس او آزا د کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ کوئٹہ سے ریاستی اداروں کے ہاتھوں لاپتہ بی ایس او آزاد شال زون کے ممبر فدا بلوچ سمیت لاپتہ عدیل بلوچ ولد اقبال ، عبدالقیوم اور مہیم بلوچ کو شہید کرکے انکی مسخ شدہ لاشیں آج مشکے میں پھینک دی۔فدا بلوچ کو گذشتہ سال 23 مارچ 2014کو کوئٹہ سے فورسز نے ا غواء کرکے لاپتہ کردیا تھا۔تر جمان نے کہا کہ فورسز کئی سالوں سے بلوچستان میں ’’مارو اور پھینک دو ‘‘ پالیسی کے تحت بلوچ سیاسی کارکنان و نہتے بلوچ فرزندان کو جبری طور پر لاپتہ کرکے ماورائے آئین و قانون انہیں سالوں سے ٹارچر سیلوں میں بند کرکے تشدد کا نشانہ بنا کر

مشکے میں4لاپتہ افراد کی لاشیں ہیلی کاپٹر سے پھینکی گئیں، بی این ایم

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ : بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے مرکزی ترجمان نے ریاستی جبرکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فورسز نے مشکے میں گجر کے قریب اپنی ہیلی کاپٹر سے چار لاپتہ بلوچ فرزندوں کی لاشیں پھینک کر دنیا کی تمام انسانی قوانین کو روند ڈالا۔مرکزی ترجمان نے کہا کہ فورسز نے گجر کے قریب فدا بلوچ، سکنہ مشکے گجر، جنکو دو سال قبل ریاستی فورسز نے اسی مقام سے حراست بعد لاپتہ کیاتھا، آج انکی لاش پھینکی گئی ،اسکے ساتھ عدیل ولد محمد اقبال فیض آباد خضدار، عبدالقیوم گوہر آباد کوئٹہ ، عبدل مہیم ناصر آباد کیچ کی

براہمداغ بگٹی قومی آزادی کے موقف سے پیچھے ہٹ کر قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں ، بی ایس او آزاد

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ : بی ایس او آزاد کی چیئرپرسن بانک کریمہ بلوچ نے براہمدگ بگٹی کی حالیہ بیانات اور ریاست سے مذاکرات اور آزادی کے موقف سے دستبرداری پر آمادگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ براہمدغ بگٹی قومی آزادی کے موقف سے پیچھے ہٹ کر بلوچ قوم سے دھوکہ کرنے کا مرتکب ہو رہے ہیں انہوں نے کہا براہمدگ بگٹی کی ڈاکٹر مالک سے ملاقات کے بعد قومی اتحاد کے لئے عجلت میں دعوت دینا اور اس سے پہلے اتحاد کی کوششوں میں سنجیدہ نہ ہوناسیاسی نا بلدی ہے ۔ ایک مہینے کے اندر اتحاد تشکیل نہ پانے کو براہمدغ بگٹی بطور جواز پیش کرکے مذاکرات کیلئے راہ ہموار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں

قومی تحریک کیخلاف مذہبی شدت پسندوں کو منظم کیا جا رہا ہے ، بی این ایم

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ : بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ریاستی مظالم روز بروز شدت اختیار کرتی جا رہی ہیں اور انسانی حقوق کی پامالیاں عروج پر ہیں۔ کوئی ایسادن نہیں گزرتا کہ بلوچستان میں آپریشن نہ ہو رہا ہو۔ ڈیتھ اسکواڈ آئے دن نہتے بلوچوں کو اغوا و قتل کرکے ویرانوں میں پھینکنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کے ادارے اسی طرح خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

نندی پور منصوبے پر ‘الزامات’ مسترد

Posted by & filed under پاکستان.

اسلام آباد: وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے نندی پور توانائی منصوبے پر مبینہ کثیر اخراجات کی خبروں کو غلط قرار دے دیا۔ بدھ کو یہاں وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ کی تحقیقاتی رپورٹ تیار ہو گئی ہے