گوادر: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچی زبان میں گوادر کے معنی ہوا کا دروازہ ہے اور اپنے نام کی مناسبت سے گوادر ترقی کا دروازہ بننے جا رہا ہے، پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ پاکستان اور چین کے ساتھ ساتھ خطے کے لیے بھی بھرپور افادیت اور اہمیت کا حامل ہے، تاہم گوادرکے عوام کی ترقی کے عمل میں بھرپور شرکت اور صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں میں شراکت داری اس سے بھی زیادہ اہم ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر فری ٹریڈ زون کے قیام کے لیے چین کو اراضی کی منتقلی کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ابتدائی مرحلے میں چین کو فری ٹریڈ زون کے لیے 644ایکڑ اراضی فراہم کی گئی ہے،
Posts By: ویب ڈیسک
یونس خان نے ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
ابو ظہبی: پاکستان کے مایہ ناز بلے باز یونس خان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے کے بعد ون ڈے انٹرنینشل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
ایاز صادق دوبارہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار ایاز صادق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار شفقت محمود کو شکست دے کر ایک بار پھر قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے.
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے انتخاب کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اسپیکر کے انتخاب میں سردار ایاز صادق نے 300 کے ایوان میں سے 268 ووٹ حاصل کیے،
پانچ نیپالی فٹبالرز کے خلاف غداری کا مقدمہ قائم
کھٹمنڈو: نیپالی حکام نے قومی فٹبال ٹیم کے 5 کھلاڑیوں پر ورلڈ کپ 2014 کے کوالیفائینگ راؤنڈ سمیت دیگر کئی میچز میں مبینہ فکسنگ کے الزامات پرغداری کا مقدمہ درج کرلیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیپالی حکام نے متعدد میچز اور خاص طور پر برازیل میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2014 کے کوالیفائنگ راؤنڈ میچ میں فکسنگ کے الزام کے بعد غداری کا مقدمہ درج کرلیا
بولان میں آپریشن کے دوران خواتین اور بچوں کو لاپتہ کیا گیا ، بی این ایم
کوئٹہ: بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے بولان سے خواتین و بچوں کے اغوا کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فورسز تمام بین الاقوامی، انسانی، جنگی، اسلامی قوانین کی کھلے عام خلاف ورزی کررہے ہیں مگر ابھی تک کسی بھی ادارے یا اسلامی اسکالر کی جانب سے کوئی رد عمل دکھائی نہیں دے رہا۔ کئی روز سے بولان و گرد و نواح میں جاری آپریشن میں آج کلچ و لکڑ میں شدید فضائی بمباری کے بعد زمینی فورسز نے مذکورہ علاقوں میں کئی گھروں کو لوٹ مار کے بعد جلا ڈالااور وہاں سے دو درجن سے زائد خواتین و بچوں
سوراب فورسز کی کارروائی قابل مذمت ہے،بی این ایم
کوئٹہ: بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ فورسز اور ڈیتھ اسکواڈ نے سوراب کے علاقے گدر میں لاپتہ فتح محمد حسنی کے گھر پر حملہ کر کے انکے دو بھائیوں سمیت دیگر دو رشتہ داروں کو شہید کیا ، جبکہ فورسز کی فائرنگ سے دو افراد زخمی اور دو کو فورسز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا۔مرکزی ترجمان نے کہا کہ گدر میں علی الصبح ڈیتھ اسکواڈ اور فورسزنے لاپتہ فتح محمد حسنی کے گھر پرحملہ کر کے لاپتہ فتح محمد کے بھائی غلام جان بلوچ،سیف بلوچ سمیت دو رشتہ دار اللہ بخش، سیف اللہ علی کو شہید کر دیا،
پاک چین اقتصادی راہداری اور سیکورٹی کے نام پر گوادرکو نو گوا یریا بنایا جا رہا ہے بی این ایم
کوئٹہ: بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے مرکزی ترجمان نے پاک چین اقتصادی راہداری کی آڑ میں بلوچ سرزمین پر قبضہ کو تقویت دینے اور ڈسٹرکٹ گوادر اور ساحل بلوچ کو بلوچ کے لیے نوگو ایریا بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں اپنا اثر ورسوخ کو قائم اور اسے مستحکم کرنے کے لیے چین کے ساتھ ملکر اقتصادی راہداری کے جس عالمی گیم کا سوچ رہا ہے فورسزآج کی بڑی تعداد کو گوادر میں سیکورٹی کے نام پر جمع کرنے کے ساتھ گوادر آئی ڈی کارڈ بھی انھی پالیسیوں کا حصہ ہے
فیس بک کے منافعے میں اضافہ
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے کہا ہے کہ زیادہ اشتہاروں کی بدولت رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں اس کے منافعے میں اضافہ ہوا ہے۔ سوشل میڈیا کمپنی کا کہنا ہے کہ جولائی سے ستمبر کے دوران اس نے 80 کڑور 91 لاکھ روپے کمائے جو گذشتہ برس سے 11 فیصد زیادہ ہے
کیٹی پیری سب سے زیادہ کمانے والی فنکارہ: فوربز
ایک اندازے کے مطابق صرف گذشتہ سال 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کمانے والی کیٹی پیری کو فوربز میگزین نے سب سے زیادہ کمانے والی خاتون موسیقار نامزد کیا ہے۔ موسیقار کیٹی پیری نے اپنی حریف ٹیلر سوِفٹ کو پیچھے چھوڑا ہے جو آٹھ کروڑ ڈالر کی کمائی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں
امیرممالک میں لوگوں کی متوقع عمر میں 10 سال کا اضافہ ہوا ہے، رپورٹ
نیویارک: عالمی ادارے کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ 1970 کے بعد امیر ممالک کے باشندوں کی متوقع اوسط عمروں میں 10 سال کا اضافہ ہوا ہے۔ آرگنائزیشن فار اکنامک کارپوریشن اینڈ ڈیولپمنٹ کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ امیر ممالک میں لوگوں کی خوشحالی کے باعث ان کی عمروں میں 10 سال کا اضافہ ہوگیا ہے یعنی اب ان ممالک کے لوگوں کی اوسط عمر میں بھی اضافہ ہوا ہے