پھر اکتوبر، پھر زلزلہ: درجنوں ہلاک، سینکڑوں زخمی

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

پاکستان، افغانستان اور انڈیا کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلہ آنے سے اب تک کی اطلاعات کے مطابق سو سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے سرکاری طور پر پاکستان میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 94 جبکہ افغانستان میں 34 بتائی گئی ہے۔

شیوسینا کا مسلمانوں کے ساتھ رویے سے میرا سر شرم سے جھک گیا ہے، سابق بھارتی نیول چیف

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

نئی دلی: بھارت کی ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا پاکستانی فنکاروں کو کئی روز سے تو تنگ کرہی رہی ہے لیکن اب اس تنظیم کے خلاف نہ صرف بھارتی شہری اور ادیب میدان میں آ گئے ہیں بلکہ اہم حکومتی عہدوں پر فائز سابق اہلکاروں نے بھی چپ کا روزہ توڑ دیا ہے، سابق بھارتی نیول چیف ایڈمرل ایل رام داس کا کہنا ہے کہ شیو سینا جو کچھ مسلمانوں کے ساتھ کر رہی ہے اس سے ان کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔

بزرگوں کا ڈپریشن دور کرنے کے لیے فون نہ کریں بلکہ ان کے پاس بیٹھیں

Posted by & filed under بین الاقوامی, کوئٹہ.

اوریگن: ماہرینِ نفسیات کے مطابق اہلِ خانہ اگر فیس بک یا فون کی بجائے والدین یا بزرگوں کے پاس کچھ وقت گزاریں تو اس سے ان کی اداسی، ڈپریشن اور ذہنی تناؤ کو بہت حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

پاکستان کو دبئی ٹیسٹ میں انگلینڈ پر358 رنز کی برتری حاصل

Posted by & filed under کھیل.

دبئی: پاکستان نے دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روز کے اختتام تک اپنی دوسری اننگز میں بہترین بیٹنگ کی بدولت 3 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنالئے جس کے بعد اسے مہمان انگلینڈ پر 358 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

جیکب آباد دھماکا: لشکر جھنگوی ذمہ دار قرار

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کراچی: سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ جیکب آباد میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی نے قبول کی ہے۔ کراچی میں ماتمی جلوس کی سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے دورے کے موقع پر سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ سہیل انور سیال کا دعویٰ تھا

ملک بھر میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

دین اسلام کی سربلندی اور حق کے لئے میدان کربلا میں ڈٹ جانے والے نواسہ رسول ﷺ حضرت امام احسینؓ اور ان کی آل کی بے مثال قربانیوں کی یاد میں یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر میں ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ کا عاشورہ کے جلوسوں کے روٹس کا معائنہ ، سیکورٹی کاجائزہ لیا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے جمعہ کو کوئٹہ شہر میں محرم الحرام کی سیکورٹی اور یوم عاشورہ کے جلوس کے روٹس کا مکمل معائنہ کیا، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے موقع پر عاشورہ، جلوس کی گزرگاہوں اور اطراف میں کئے گئے سیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور باچا خان چوک، میکانگی روڈ سمیت مختلف مقامات پر موجود پولیس افسران سے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے سوالات کئے اور وہاں موجود لوگوں سے بھی ان کی رائے لی، وزیر اعلیٰ نے معائنہ کے دوران شیعہ کانفرنس بلوچستان کے صدر داؤد آغا اور دیگر رہنماوں سے بھی ملے، اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی طاہر محمود، چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ، صوبائی سیکریٹری داخلہ اکبر حسین درانی، آئی جی پولیس محمد عملش، پرنسپل سیکریٹری محمد نسیم لہڑی، کمشنر کوئٹہ ڈویژن قمبر دشتی و دیگر اعلیٰ حکام بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے، وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر ہدایت کی کہ پولیس ،سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور اہلکاران محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے ہمہ وقت چوکس رہیں،

حضرت امام حسینؓکی قربانی رہتی دنیا تک مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے ڈاکٹر مالک بلوچ

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹ: وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے 10محرم الحرام اور یوم عاشورہ کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن تمام مسلمانوں اور عالم انسانیت کو حضرت امام حسین، ان کے خاندان اور رفقاء کار کی اسلام کی سربلندی اور حق و صداقت کے لیے دی جانے والی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،

دہشت گردی کے خلاف جنگ : ‘جنرل راحیل ہیرو‘

Posted by & filed under کوئٹہ.

واشنگٹن: وزیر اعظم نواز شریف ان دنوں سرکاری دورے پر امریکا میں موجود ہے تاہم تجزیہ کاروں کے خیال میں امریکی حکومت کو نواز شریف سے زیادہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کے آئندہ ماہ دورے کا انتظار ہے جو انہیں پاکستان کے اہم معاملات میں فیصلہ کن اتھارٹی سمجھتے ہیں۔