بی این ایف کا بلوچ علاقوں میں جاری کارروائی کیخلاف کل شٹر ڈاؤن وپہیہ جام کا اعلان

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: بلوچ نیشنل فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے گزشتہ کئی دنوں سے مشکے، آواران، جھاؤ، اسپلنجی، سبی اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جاری فوجی کاروائیوں و ان کے نتیجے میں نہتے بلوچ عوام کی بڑے پیمانے پر ہونے والے نقصانات کے خلاف شٹر ڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال کی کال دیتے ہوئے کہا ہے کہ بدھ 14 اکتوبر کو بلوچستان بھر میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی ۔

بلوچ نسل کشی کی کارروائیوں میں تیزی لائی جا رہی ہے،بی ایس او آزاد

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: بی ایس او آزاد کے مرکزی ترجمان نے بی این ایم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر منان بلوچ کے گھر پر چھاپہ اور گھروں کو نظر آتش کرنے کے کاروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی احترام سے عاری فورسز بلوچ آبادیوں پر دھاوا بول کر بلوچستان کے طول و عرض میں لوٹ مار و تشدد سے سینکڑوں لوگوں کو شہید ، زخمی و اغواء کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پچھلے کئی دنوں سے جاری مشکے

ویلز نے یورو کپ 2016 کے لیے کوالیفائی کر لیا

Posted by & filed under کھیل.

یورپین چیمپین شپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے ایک میچ میں بوسنیا ہرزیگوینا کے ہاتھوں شکست کے باوجود ویلز کی فٹ بال ٹیم نے 57 برسوں میں پہلی مرتبہ فٹ بال کے کسی اہم ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے آئی جی ایف سی کی زیر صدارت اجلاس علماء کرام کی شرکت

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ: مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے علماء کرام،اعلیٰ پولیس افسران ، سول انتظامیہ کے اعلی افسران اور تاجر نمائندوں کا ایک اجلاس آئی جی ایف سی میجرجنرل شیرافگن کی زیرصدارت ہیڈکوارٹر فرنٹےئرکورمیں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پولیس منظورسرور ،ڈی آئی جی پولیس امتیازشاہ،مےئرکوئٹہ ڈاکٹرکلیم اللہ، کمشنرکوئٹہ ڈویژن قمبردشتی،ایڈیشنل ہوم سیکرٹری نوراحمدسومرو،ڈی سی کوئٹہ داؤدخان خلجی

ایف سی اور حساس اداروں کی تربت،واشک،نوکنڈی اور لورالائی میں کارروائیاں

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ: فرنٹیئرکور بلوچستان اورحساس ادارے کی تربت ،واشک ،نوکنڈی اورلورالائی میں کارروائیاں۔تربت میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں 01 مشتبہ افرادگرفتار ۔ ایف سی نے واشک کے علاقے گلوگا ہ میں اسمگل کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ویگوگاڑی سے 1000کلو افیون برآمدکرلی۔نوکنڈی میں کارروائی

حزب اختلاف کے الزامات درست نہیں اپوزیشن لیڈر اقتدار کی طرف دیکھنے کی بجائے اپنا جمہوری کردار ادا کریں تر جمان وزیر اعلیٰ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کی قیادت اور بلوچستان کے قوم پرستوں کے لیے اقتدار کی کبھی بھی کوئی وقعت و اہمیت نہیں رہی ہے، جنہوں نے ہمیشہ بلوچستان کے مفادات کو ہر قیمت پر فوقیت دی ہے انشاء اللہ آئندہ بھی بلوچستان کے قومی مفادات پر کبھی سمجھوتہ کیا ہے اور نہ آئندہ کریں گے، اپنے ایک بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر سنجیدہ اور جہاندیدہ سیاسی رہنما ہیں

بلوچستان کے نوجوان کسی سے کم نہیں ،صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے ڈاکٹر مالک

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوان صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں اپنی ان صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کر کے ملک و صوبے کی ترقی میں حصہ لینے کے قابل بنایا جائے، حکومت اپنے نوجوانوں کو تعلیم و فنی تربیت کے مواقعوں کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے،

وزراء ،عوامی نمائندے اور سرکاری افسران آئین وقانون کے تحت حاصل اختیارات کے ذریعے مسائل حل کریں،وزیر اعلیٰ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ :وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر کو درپیش پانی کی کمی اور صفائی کی صورتحال سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے، حکومت اس حوالے سے کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن سے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے تاہم کارپوریشن کو بھی وسائل میں اضافہ کرتے ہوئے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہوگا۔

سرکاری املاک من پسند افرادکو الاٹ کرنا اور پیڈ پارکنگ قبول نہیں، بی این پی

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ حکمرانوں نے بلوچستان بالخصوص کوئٹہ کے اہم سرکاری املاک کی اپنے ناموں پر الاٹمنٹ اور کوئٹہ کی سڑکوں پر پیڈ پارکنگ کے نام پر عوام کو لوٹنا اور اکیسویں صدی میں کوئٹہ جیسے شہر کے ہر گلی کوچے میں پانی کی قلت اور دیگر بنیادی ضروریات کی عدم فراہمی اتحادی

بلوچستان کی خوشحالی زراعت سے وابستہ ہے،زرعی شعبے کی ترقی سے غربت کا خاتمہ ہو سکتا ہے،ڈاکٹر مالک

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ صوبے میں زرعی شعبے کو جدید خطوط پر ترقی دے کر بے روزگاری ، غربت اور پسماندگی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے، کسانوں اور زمینداروں کو نقد آور زرعی اجناس کی کاشت اور زیادہ پیداوار دینے والے بیجوں اور جدید طریقہ زراعت سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ زراعت کی کارکردگی سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔