ڈیورنڈ لائن نے پشتون وطن کو تقسیم کیا بلوچ اور پشتون میں کوئی تضاد نہیں ملکر جدوجہد کی ضرورت ہے ، حیربیار مری

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

لندن: بلوچ آزادی پسند رہنما حیربیا ر مری نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈیورنڈ لائن افغان اور بلوچ قومی بدحالی و غلامی کی نشانی ہے اور اسکو مٹا کر بلوچ اور پشتون تاریخی علاقوں کو ماضی کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ ملانے میں ہی دونوں برادر قوموں کی بقاء کا راز پنہاں ہے، افغانستان کی سابق صدر حامد کرزئی کی جانب سے افغان عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے ڈیورنڈ لائن کو تسلیم نہ کرنے کی بات نہ صرف خوش آئند ہے

لاپتہ افراد کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں ، بی این ایم

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ پانچ ستمبر کو ریاستی فوجی آپریشن میں بسیمہ کے علاقے راغے میں دو درجن کے قریب گھروں کو جلانے اور کئی بلوچ فرزندوں کوحراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر کے چھ کی مسخ شدہ لاشیں سوراب کے علاقے کلغلی میں پھینکی گئیں ۔تاہم کئی ابھی تک لاپتہ ریاست کی زندانوں میں اذیتیں سہہ رہے ہیں۔

پولیو کی سہ روزہ قومی مہم سے بلوچستان کے 32اضلاع میں شروع ہوگی

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ انسداد پولیو کی سہ روزہ قومی مہم آج سے بلوچستان کے 32اضلاع میں شروع ہورہی ہے جس میں پانچ سال سے کم عمر 24لاکھ 72ہزار 616بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

قومی تحریک کے خلاف تمام ذرائع استعمال کئے جا رہے ہیں‘بی ایس او آزاد

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: بی ایس او آزاد بلیدہ زون جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت زونل آرگنائزر منعقد ہوا۔ اجلاس کے مہمان خاص بی ایس او آزاد کے سنٹرل کمیٹی ممبر لکمیر بلوچ تھے۔ اجلاس میں مرکزی سرکُلر، زونل کارکردگی رپورٹ، تنظیمی امور، سیاسی صورت حال، تنقیدی نشست و آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے زیر بحث رہے۔

سوراب سے ملنے والی لاشیں بسیمہ میں آپریشن کے دوران اغواء شدہ افراد کی ہیں بی این ایم

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے فورسز کے مظالم پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سوراب سے ملنے والی مسخ شدہ لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے جو پانچ ستمبر کو بسیمہ کے علاقے راغے سے فورسز نے اغوا کئے تھے ۔ ان کے نام اور تفصیل ہم نے پہلے ہی دن ایک رپورٹ میں میڈیا میں دئیے تھے ۔

ایران سے بڑی مقد ار میں پیازکوئٹہ منڈی پہنچ گئی زمینداروں کا احتجاج کا اعلان

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ: ایران سے دس کنٹینر پیاز ہزار گنجی منڈی پہنچ گیا حکومت نے اگر پابندی نہیں لگائی تو زمیندار لوڈ بلاک کر کے پیاز اتارا جائیگا اور لوگوں میں مفت تقسیم کیا جائیگا نفع و نقصان کے ذمہ دار ٹرک مالکان و بیوپاری ہونگے زمیندار ایکشن کمیٹی

تنظیم کوکمزور کرنے کے حربے کار گر ثابت نہیں ہونے دینگے ، بی ایس او آزاد

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ: بی ایس او آزاد شہید حمید زون آرگنائزنگ باڈی اجلاس زیر صدارت زونل آرگنائزر منعقد ہوا۔اجلاس کے مہمان خاص بی ایس او آزاد کی مرکزی کمیٹی کے ممبر نادل بلوچ جبکہ اعزازی مہمان الطاف بلوچ تھے۔اجلاس میں مرکزی سرکولر،زونل کاکردگی رپورٹ، تنظیمی امور، سیاسی صورتحال،تنقیدی نشست اور آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے زیر بحث رہے۔

پولیو مہم کے دوران ٹیموں کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے ، چیف سیکرٹری

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اﷲ چٹھہ کی زیر صدارت منگل کے روز انسداد پولیو کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں آئندہ مہم کی تیاری، پولیو ٹیموں کو سیکورٹی کی فراہمی اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹریز کے علاوہ کوئٹہ، ژوب کے کمشنروں ، ، ڈپٹی کمشنروں، ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ ، ڈبلیو ایچ او اور یونیسف کے نمائندوں نے شرکت کی۔