سرحدی علاقوں میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے پاک افغان حکام کا اجلاس

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ: بلوچستان سے منسلک افغان سرحدی علاقوں میں انسداد پولیو مہم کو مزید موثر بنانے کیلئے گزشتہ روز ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینٹیر ڈاکٹر سید سیف الرحمن اورافغان سرحدی علاقے اسپن بولدک کے ڈاکٹر رشید کے درمیان ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پاکستانی و افغانی حکام سمیت عالمی ادارہ صحت، یونیسیف اور دیگر بین الاقوامی شراکت داراداروں کے حکام بھی موجود تھے

کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات برداشت نہیں‘وزیراعلیٰ

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے پاسپورٹ آفس کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی مذمت کی ہے ، وزیر اعلیٰ نے پولیس اور انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ماہ رمضان میں خصوصی طور پر پرہجوم مقامات ، بازاروں ، مارکیٹوں کے ساتھ ساتھ عوام سے متعلق سرکاری اداروں کی سیکورٹی میں اضافہ کیا جائے

کوئٹہ دھماکہ او رپسنی ٹارگٹ کلنگ کے ذمہ داروں کو ہر گز معاف نہیں کیاجائیگا،ڈاکٹر مالک بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کوئٹہ میں بم دھماکے اور پسنی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے حکام سے واقعات کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ انہوں نے دہشت گردی کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعات میں قیمتی جانی نقصان پر دلی رنج وغم کا اظہار کیا ہے

پاکستان افغانستان اور ایران کو انتہا پسندی کیخلاف ملکر جنگ لڑنے کی ضرورت ہے،ڈاکٹر مالک بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان، ایران اور افغانستان کو انتہا پسندی ، دہشت گردی کے خلاف ملکر جنگ لڑنے کی ضرورت ہے، ایرانی معیشت کی بہتری کے مثبت ثمرات بلوچستان پر بھی پڑیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایران کے قونصل جنرل سید حسن یحییٰ وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

گوادر کی ترقی کو ہر صورت مقامی آبادی کیلئے سود مندبنائیں گے، ڈاکٹر مالک بلوچ

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ گوادر کی ترقی کو ہر صورت مقامی آبادی کے لیے سود مند بنائیں گے، انہوں نے ہدایت کی ہے کہ گوادر کی پرانی آبادی کے لوگوں کو پانی، سیوریج اور دیگر شہری سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، وہ منگل کے روز گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے گورننگ باڈی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے

صوبائی حکومت اور پارٹی کیخلاف پروپیگنڈہ کرنے والے خود ماضی میں کچھ نہیں کیا، پشتونخوا میپ

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع ہرنائی علاقائی یونٹ ناکس کی جانب سے پارٹی کے صوبائی صدر سینٹر عثمان خان، صوبائی وزیر اطلاعات عبدالرحیم زیارتوال، صوبائی مشیر جنگلات ولائیو سٹاک عبیداﷲ جان بابت ضلع ہرنائی کی ضلعی ایگزیکٹو ہرنائی ویلی کے سیاسی کارکنوں کے اعزاز میں سادہ پروقار افطار پارٹی کا اہتمام کیا

گوادر پسنی کی اراضیات کا 75فیصد غیر بلوچستانیوں کے نام الاٹ کی گئی تھی ، ڈاکٹر مالک بلوچ

Posted by & filed under کوئٹہ.

تربت: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کو مکران کے انتظامی سربراہاں کمشنر مکران ڈویژن پسند خان بلیدی ‘ ڈپٹی کمشنر گوادر عبدالحمید ابڑو ‘ ڈپٹی کمشنر کیچ ممتازعلی بلوچ کی جاب سے گوادر اورتربت کے ریونیو کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں وزیراعلیٰ کے ترجمان جان محمدبلیدی

اقتدارکسی نے پلیٹ میں رکھ نہیں دیا ،انتخابات سرپرکفن باندھ کر جیتے ہیں قومی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کرینگے،ڈاکٹر مالک

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ ہمیں اقتدار کسی نے پلیٹ میں رکھ کر نہیں دیا‘نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے انتخابات سرپر کفن باندھ کر جیتے ہیں‘بلوچ وبلوچستان کے حقوق اور قومی مفادات پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ‘ ساحل وسائل کاتحفظ قومی ذمہ داری ہے

بلوچستان کے نوادرات سے ہماری تاریخ وابستہ ہے ‘ڈاکٹر مالک

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے آثار قدیمہ اور یہاں سے دریافت ہونے والے نوادرات سے ہماری تاریخ وابستہ ہے ہمارے ماضی سے پیوستہ نوادرات کو نہ صرف محفوظ بنایا جائے بلکہ اعلیٰ معیار کے عجائب گھر تعمیر کر کے ان نایاب تاریخی ورثہ کو عوام کے لیے کھولا جائے

وزیراعلیٰ بلوچستان کا شاہ نورانی کے متاثرین کیلئے معاوضہ کااعلان

Posted by & filed under مزید خبریں.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ضلع خضدار کی سب تحصیل سارونہ کے علاقے شاہ نورانی میں گذشتہ دنوں آنے والے سیلابی پانی کے ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہونے والے 16افراد اور گذشتہ روز سیلابی ریلے میں جاں بحق ہونے والے 4ا فراد کے لواحقین کو حکومتی پالیسی کے مطابق معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔