مدارس بل میں کوئی ترمیم قبول نہیں، بات نہ مانی گئی تو فیصلہ میدان میں ہوگا: فضل الرحمان

Posted by & filed under اہم خبریں.

اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ  مدارس بل اب ایکٹ بن چکا ہے  اب ہم کوئی ترمیم قبول نہیں کریں گے اور یہ بات نہ مانی گئی تو پھر ایوان کی بجائے میدان میں فیصلہ ہوگا۔

سعودی عرب کی پاکستان کو منشیات کا سراغ لگانے کے لئے تعاون کی پیشکش

Posted by & filed under اہم خبریں.

ریاض:پاکستان اور سعودی عرب نے انسداد منشیات کے لیے دوطرفہ معاونت کے تحت مزید موثر اقدامات پر اتفاق کیا اور سعودی عرب نے پاکستان کو منشیات کا سراغ لگانے کے لیے جدید ترین آلات کے حوالے سے تعاون کی پیشکش بھی کی ہے۔

چینی تاجروں کو سرمایہ کاری کیلئے سہولتیں دینگے: مریم نواز

Posted by & filed under اہم خبریں.

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ چینی تاجروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے سہولتیں فراہم کریں گے، پنجاب بزنس کونسل دونوں ملکوں کے درمیان اہم کردار ادا کرے گی، پنجاب کو دنیا بھر کے لیے سرمایہ کاری کا مرکز بنائیں گے۔

افغان شہریوں کو شناختی کارڈ اجرا میں ملوث نادرا اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

Posted by & filed under اہم خبریں.

کراچی:افغان شہریوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث نادرا اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے ) انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے کارروائی کی، جس میں افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈز کے اجرا میں ملوث نادرا اہل اکروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ملزمان میں سید اصغر مہدی، سید ندیم علی اورعامر علی لاشاری شامل ہیں، جو عہدے کے لحاظ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ڈیٹا انٹری آپریٹر ہے۔ ملزمان کا تعلق صدر، ناظم آباد نادرا میگا سینٹر اور اسپتال چورنگی سینٹر سے ہے۔