کراچی: پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت 32 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی۔
Posts By: ویب ڈیسک
ملک بھر میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے
دین اسلام کی سربلندی اور حق کے لئے میدان کربلا میں ڈٹ جانے والے نواسہ رسول ﷺ حضرت امام احسینؓ اور ان کی آل کی بے مثال قربانیوں کی یاد میں یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر میں ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ کا عاشورہ کے جلوسوں کے روٹس کا معائنہ ، سیکورٹی کاجائزہ لیا
کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے جمعہ کو کوئٹہ شہر میں محرم الحرام کی سیکورٹی اور یوم عاشورہ کے جلوس کے روٹس کا مکمل معائنہ کیا، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے موقع پر عاشورہ، جلوس کی گزرگاہوں اور اطراف میں کئے گئے سیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور باچا خان چوک، میکانگی روڈ سمیت مختلف مقامات پر موجود پولیس افسران سے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے سوالات کئے اور وہاں موجود لوگوں سے بھی ان کی رائے لی، وزیر اعلیٰ نے معائنہ کے دوران شیعہ کانفرنس بلوچستان کے صدر داؤد آغا اور دیگر رہنماوں سے بھی ملے، اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی طاہر محمود، چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ، صوبائی سیکریٹری داخلہ اکبر حسین درانی، آئی جی پولیس محمد عملش، پرنسپل سیکریٹری محمد نسیم لہڑی، کمشنر کوئٹہ ڈویژن قمبر دشتی و دیگر اعلیٰ حکام بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے، وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر ہدایت کی کہ پولیس ،سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور اہلکاران محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے ہمہ وقت چوکس رہیں،
حضرت امام حسینؓکی قربانی رہتی دنیا تک مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے ڈاکٹر مالک بلوچ
کوئٹ: وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے 10محرم الحرام اور یوم عاشورہ کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن تمام مسلمانوں اور عالم انسانیت کو حضرت امام حسین، ان کے خاندان اور رفقاء کار کی اسلام کی سربلندی اور حق و صداقت کے لیے دی جانے والی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،
دہشت گردی کے خلاف جنگ : ‘جنرل راحیل ہیرو‘
واشنگٹن: وزیر اعظم نواز شریف ان دنوں سرکاری دورے پر امریکا میں موجود ہے تاہم تجزیہ کاروں کے خیال میں امریکی حکومت کو نواز شریف سے زیادہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کے آئندہ ماہ دورے کا انتظار ہے جو انہیں پاکستان کے اہم معاملات میں فیصلہ کن اتھارٹی سمجھتے ہیں۔
ناصر جنجوعہ قومی سلامتی کے مشیر مقرر
اسلام آباد: حکومت نے ریٹائرڈ لیفٹننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کو قومی سلامتی کا مشیر (این ایس اے) مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
ملک بھر میں 9 ویں محرم الحرام کی مناسبت سے ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں
میدان کربلا میں نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے ساتھیوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ملک بھر میں 9 محرم الحرام کی مناسبت سے ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں 9 محرم الحرام کی مناسبت سے مجالس عزا برپا کی جا رہی ہیں جن میں ذاکرین اورعلمائے دین میدان کربلا میں پیش آنے والے واقعات خاص طور پر حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے قافلے میں شامل ننھے علی اصغر سمیت دیگر بچوں کی پیاس
گوادر کو محفوظ شہر بنانے کیلئے تمام اقدامات کر رہے ہیں بریگیڈیئر افتخار بھٹی
گوادر: سیکورٹی فورس کے انچارج بریگیڈئیر شہزاد افتخار بھٹی نے کہا ہے کہ گوادر سمیت بلوچستان اور پاکستان کی ترقی پاک چین اقتصادی راہداری سے وابستہ ہے اور گوادر کی ترقی میں مقامی لوگوں کو شامل کر نا نا گزیر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر پورٹ اتھارٹی کے کانفرنس روم میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کے دوران بات چیت کر تے ہوئے کیا۔ اجلاس میں گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئر مین دوستین خان جمالدینی ،آر پی او گوادر جعفر خان سمیت ضلع گوادر کے مختلف محکموں کے ضلعی و صوبائی آفیسران نے شرکت کی ۔
موثر سیکورٹی کے باعث دہشتگرد صوبے کے دور افتادہ علاقوں کا رخ کررہے ہیں،ڈاکٹر مالک بلوچ
کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بھاگ کے علاقے چھلگری کے امام بارگاہ میں خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت دشمن اور اسلامی تعلیمات کے منافی اور بلوچستان کی روایات سے بغاوت قرار دیا ہے، وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے اور جو ایک انسان کے قتل کو پوری انسانیت کے قتل کے مترادف قراردیتا ہے،
قلات ،گیس بحران شدت اختیار کر گیا ،آل پارٹیز متحرک، حکام سے ملاقاتیں اقدامات کامطالبہ
قلات: آل پارٹیز قلات کے وفد نے جس میں جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے سیکرٹری جنرل میر مبارک خان محمدحسنی تحصیل امیر مفتی ناصر بی این پی کے صدر خیر جان بلوچ، وڈیرہ محمد رحیم مینگل بی ایس او کے سابقہ صدر یٰسین بلوچ انجمن تاجران کے صدر میر منیر احمد شاہوانی، بی این پی عوامی کے رہنماء عزیز مغل، نیشنل پارٹی کے خلیل مغل، مسلم لیگ کے عبدالواحد ، چیئرمین یو سی ملکی میر علی نواز محمدحسنی