کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے مرکزی ترجمان نے گزشتہ روز لاپتہ بلوچ اسیران کی بازیابی کے لئے وائس فار بلوچ مسنگ پرنسز کی نکالی جانے والی ریلی پر پابندی کے خلاف ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ریاستی فورسز کے ہاتھوں ہزاروں کی تعداد میں لاپتہ سیاسی کارکنوں کی بازیابی کے لئے جمہوری احتجاج کو روکنا بلوچستان میں سیاسی سرگرمیوں کے خلاف ریاستی پابندیوں کی عکاسی کرتی ہے۔
Posts By: ویب ڈیسک
بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں پولیو مہم بہتر بنانے کیلئے وسائل فراہم کرینگے ، عزیز میمن
کوئٹہ : نیشنل چیئر پولیو پلس کمیٹی روٹری انٹرنیشنل پاکستان عزیز میمن نے کہا ہے کہ بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں پولیو مہم کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کی جائیں گے تاہم ضروری یہ ہے کہ ان وسائل کا بہتر انداز میں استعمال کیا جائے کیونکہ ماضی میں بلوچستان کے بین الاقوامی، صوبائی اور ضلعی سطح پر تعینات پولیو ٹیم کو فراہم کردہ وسائل کا درست استعمال نہیں کیا گیا
حکومت فورسز کی پشت پر کھڑی ہے، قیام امن پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں ڈاکٹر مالک بلوچ
تربت: وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے تربت اور گوادر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ دونوں اضلاع کے دور افتادہ علاقوں میں قانون کی عمل داری کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تربت میں امن و امان سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر کمشنر مکران ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی، ڈپٹی کمشنر مکران ممتاز علی بلوچ، ڈپٹی کمشنر گوادر عبدالحمید ابڑو، ڈی پی او کیچ عمران قریشی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیخلاف بی این ایف کی اپیل پر شٹرڈاؤن
کوئٹہ: بلوچ نیشنل فرنٹ کی مرکزی کال پر مشکے، جھاؤ، آواران، سبی، اسپلنجی اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جاری آپریشن کے خلاف آج 14اکتوبر کو بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال رہی۔ ہڑتال کے باعث گوادر، پسنی اورماڑہ ، جیونی ، تربت، تمپ، مند، بالگتر، ہوشاپ، ڈنڈار، گیشکور، آواران، پنجگور، مشکے،جھاؤ، خاران، بسیمہ، واشک، کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے تمام چھوٹے و بڑے شہروں میں کاروباری مراکز بند رہے، جبکہ ٹریفک کی روانی بھی پہیہ جام ہڑتال کی وجہ سے ناپید رہی۔
نیشنل پارٹی گوادر کے رہنماؤں کی حاصل بزنجو سے ملاقات، شکایات کے انبار لگا دیے
گوادر: نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماؤں ومیونسپل کمیٹی گوادر کے کونسلران حاجی عبدالغنی نوازش ، سعید نوری ، عبدالرحمن ،شاہد اسحق پرویز عبدالرسول رؤف شہزاد اور عامر بلوچ نے گزشتہ روز نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر میر حاصل خان بزنجو سے طویل ملاقات کر کے مرکزی صدر کے سامنے گوادر کے عوامی سیاسی وسماجی مسائل رکھے
بی این ایف کا بلوچ علاقوں میں جاری کارروائی کیخلاف کل شٹر ڈاؤن وپہیہ جام کا اعلان
کوئٹہ: بلوچ نیشنل فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے گزشتہ کئی دنوں سے مشکے، آواران، جھاؤ، اسپلنجی، سبی اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جاری فوجی کاروائیوں و ان کے نتیجے میں نہتے بلوچ عوام کی بڑے پیمانے پر ہونے والے نقصانات کے خلاف شٹر ڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال کی کال دیتے ہوئے کہا ہے کہ بدھ 14 اکتوبر کو بلوچستان بھر میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی ۔
بلوچ نسل کشی کی کارروائیوں میں تیزی لائی جا رہی ہے،بی ایس او آزاد
کوئٹہ: بی ایس او آزاد کے مرکزی ترجمان نے بی این ایم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر منان بلوچ کے گھر پر چھاپہ اور گھروں کو نظر آتش کرنے کے کاروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی احترام سے عاری فورسز بلوچ آبادیوں پر دھاوا بول کر بلوچستان کے طول و عرض میں لوٹ مار و تشدد سے سینکڑوں لوگوں کو شہید ، زخمی و اغواء کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پچھلے کئی دنوں سے جاری مشکے
ویلز نے یورو کپ 2016 کے لیے کوالیفائی کر لیا
یورپین چیمپین شپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے ایک میچ میں بوسنیا ہرزیگوینا کے ہاتھوں شکست کے باوجود ویلز کی فٹ بال ٹیم نے 57 برسوں میں پہلی مرتبہ فٹ بال کے کسی اہم ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔
فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے آئی جی ایف سی کی زیر صدارت اجلاس علماء کرام کی شرکت
کوئٹہ: مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے علماء کرام،اعلیٰ پولیس افسران ، سول انتظامیہ کے اعلی افسران اور تاجر نمائندوں کا ایک اجلاس آئی جی ایف سی میجرجنرل شیرافگن کی زیرصدارت ہیڈکوارٹر فرنٹےئرکورمیں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پولیس منظورسرور ،ڈی آئی جی پولیس امتیازشاہ،مےئرکوئٹہ ڈاکٹرکلیم اللہ، کمشنرکوئٹہ ڈویژن قمبردشتی،ایڈیشنل ہوم سیکرٹری نوراحمدسومرو،ڈی سی کوئٹہ داؤدخان خلجی
ایف سی اور حساس اداروں کی تربت،واشک،نوکنڈی اور لورالائی میں کارروائیاں
کوئٹہ: فرنٹیئرکور بلوچستان اورحساس ادارے کی تربت ،واشک ،نوکنڈی اورلورالائی میں کارروائیاں۔تربت میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں 01 مشتبہ افرادگرفتار ۔ ایف سی نے واشک کے علاقے گلوگا ہ میں اسمگل کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ویگوگاڑی سے 1000کلو افیون برآمدکرلی۔نوکنڈی میں کارروائی