کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے اور بہتر نتائج کے حصول کے لئے بلدیاتی نمائندوں ، سول سوسائٹی ، والدین اور علماء کرام کا کردار بہت اہم ہوگا۔ لہذا پولیو مہم کے دوران ان کی بھر پور معاونت حاصل کی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو کے خاتمے کے حوالے سے ٹاسک فورس کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔
Posts By: ویب ڈیسک
حکومت، پارلیمنٹ اور فوج ایم کیوایم کے خلاف نہیں، چوہدری نثار علی
اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ حکومت، پارلیمنٹ اور فوج ایم کیو ایم کے خلاف نہیں جب کہ کراچی میں بھی آپریشن کسی سیاسی جماعت کے نہیں بلکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہے۔
پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 6.7 ریکارڈ
اسلام آباد: پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے مختلف شہروں میں زلزے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی۔
بلوچوں کی اصول جدوجہد کو مراعات اور پیکجزکے ذریعے تبدیل نہیں کیا جا سکتا سالویشن فرنٹ
کوئٹہ: بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہاہے کہ بلوچ قوم کو اپنی شناخت آزادی اور بقاء کے احساس نے جدوجہد کے محاذ پر کھڑا کردیا ہے ریاست بلوچ جہد آزادی کے ٹائٹل کو مسخ کرنے کی کوشش کررہے ہیں
پیکجز کے باوجود بلوچستان میں موجود احساس محرومی کا خاتمہ ممکن نہ ہو سکا خ، سائرہ افضل تارڑ
کوئٹہ: وفاقی وزیر مملکت برائے ہیلتھ سائنسز سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ پیکچوں کے باوجود بلوچستان میں موجود احساس محرومی کا خاتمہ ممکن نہ ہوسکا مختلف اضلاع میں امن وامان کی خراب صورتحال کا باعث پولیو کے گزشتہ کچھ کیسز سامنے آئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ صوبائی اسمبلی حال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی وزیر مملکت نے کہا کہ 12ہائی رسک اضلاع میں چار کا تعلق بلوچستان سے ہیں جہاں پولیو ٹیمز کو کام کرنے میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔
زراعت اور ماہی گیری کو ترقی دینے کیلئے وسائل کی کمی درپش ہے، ڈاکٹر مالک بلوچ
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو زرعی شعبے کا ترقیاتی بجٹ صفر تھا جسے موجودہ حکومت نے 8فیصد کر دیا ہے، محکمہ زراعت بلوچستان میں ملازمین کی تعداد پنجاب سے بھی زیادہ ہے، محکمہ زراعت میں بڑی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان میں زرعی ترقی سے متعلق دو روزہ کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
بی این ایم کا 10اگست کو قلات میں شٹرڈاؤن کا اعلان
کوئٹہ: بلوچ نیشنل موومنٹ قلات ہنکین کے ترجمان نے اپنے ایک اخباری بیان مین کہاہے کہ قلات سے اغواء ہونے والے بلوچ فرزندوں کی جبری گمشدگی اور ہندو تاجروں کے اغواء کے خلاف 10اگست کو قلات میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی قلات تاجر برادری اور عوام سے اپیل ہے کہ وہ ہڑتال میں تعاون کرکے بلوچ فرزندوں کے اغواء اور ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے تاجروں کی بازیابی کے حوالہ سے احتجاج ریکارڈ کریں ۔
چین اور ایران بلوچ قومی تحریک کیخلاف عسکری معاونت کررہے ہیں، بی ایس او آزاد
کوئٹہ(پ ر) بی ایس او آزاد مند زون آرگنائزنگ باڈی اجلاس زیرصدارت زونل آرگنائزر منعقد ہوا، اجلاس کے مہمانِ خاص بی ایس او آزاد کے سنٹرل کمیٹی ممبر لکمیر بلوچ جبکہ اعزازی مہمان علی شیر بلوچ تھے،اجلاس میں مرکزی سرکُلر،سابقہ زونل کارکردگی رپورٹ، تنظیمی امور، سیاسی صورت حال،تنقید اور آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے زیر بحث رہے۔
بلوچ شہدا کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی سے پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہوا۔
پولیو کے باعث عالمی برادری میں پاکستان کی بدنامی ہورہی ہے، ڈاکٹر مالک بلوچ
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ جہاد عظیم ہے، موذی مرض ہمارے بچوں کو اپاہج اور عالمی برادری میں پاکستان کی بدنامی کا سبب بن رہاہے، بہتر نتائج نہ دینے اور اہداف کے حصول میں ناکام رہنے والے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو کے خاتمے سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمارا پختہ سیاسی عزم ہے کہ ہم بلوچستان کو پولیو سے پاک کر کے ہی دم لیں گے، پولیو جیسا موذی مرض ہمارے مستقبل کے معماروں کو اپاہج اور عالمی برادری میں ملک کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت کو اب ہر صورت مثبت نتائج چاہیں، انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمہ کے لیے جن اہداف کا تعین کیا گیا ہے متعلقہ افسران اور عملہ کو انہیں پورا کرنا ہوگا۔وزیر اعلیٰ نے تنبیہ کی کہ کوئی بھی ذمہ دار مقرر کردہ اہداف کے حصول میں ناکام ہوا تو اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
فیس بک کا زیادہ استعمال خواتین کیلیے نقصان دہ ہے، تحقیق
نارتھ کیرولینا: سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر خواتین کا زیادہ وقت صرف ہوتا ہے اور عموماً وہ اپنی روز مرہ کے معمولات بھی فیس بک پر اپ ڈیٹ کردیتی ہیں لیکن اب ایک نئے مطالعے سے یہ ثابت ہوا ہے کہ فیس بک پر گھنٹوں دوستوں کی تصاویر دیکھنے والی خواتین نہ صرف ڈپریشن کا شکار ہوسکتی ہیں بلکہ وہ وزن کم کرنے کے غلط طریقوں اور پرخطرناک ڈائٹنگ کی راہ بھی اختیار کرسکتی ہیں۔