کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ ہم کھیلوں اور ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے بلوچستان کے بہتر تاثر کو ابھار رہے ہیں جب کہ امن وامان کی بہتری اور ترقیاتی عمل کو تیزی سے آگے بڑھانے کیلئے بھی موثر اقدامات جاری ہیں
Posts By: ویب ڈیسک
فورسز نے تمپ اور کوہلو میں آپریشن کر کے خواتین وبچو ں پر تشدد کیا، بی ایس او آزاد
کوئٹہ: بی ایس او آزاد کے مرکزی ترجمان نے آج تمپ اور کوہلو کے مختلف علاقوں میں ہونے والے کاروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فورسز نے آج تمپ کے علاقے ناصر آباد کا گھیراؤ کر کے حسبِ روایت خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا،جبکہ گھروں سے قیمتی سامان لوٹنے کے بعد گھروں کو نظر آتش کردیا
بلوچستان میں امن اور سر مایہ کاری کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں ڈاکٹر مالک بلوچ
حب: وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی اقتصادی ترقی صرف عام بلوچستانی کی زندگی کے معیار کو بہتر نہیں بنائے گی بلکہ اس سے ملک میں امن و خوشحالی کو بھی فروغ ملے گا، ہم ترقی اور خوشحالی کے ذریعے دیگر صوبوں کے برابر آنا چاہتے
پولیس اہلکاروں کے قتل کی مذمت ملک دشمن عناصر بیرونی آقاؤں کے اشاروں پر بلوچستان کے حالات خراب کر رہے ہیں ،ڈاکٹر مالک بلوچ
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے پشتون آباد میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ ، آئی جی پولیس اور سی سی پی او سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے جبکہ انہوں نے پولیس اہلکاروں پر دہشت گردوں کی جانب سے کئے جانے والے حملوں کی روک تھام اور ان میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کاروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
حکومت نے بلوچستان کو تعلیمی پسماندگی سے نکالنے کا تہیہ کر رکھا ہے ڈاکٹر مالک بلوچ
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ معاشرتی و معاشی ترقی کے لیے تعلیمی شعبہ میں اہداف کا حصول اولین شرط ہے، تعلیمی شعبہ میں اصلاح احوال کے لیے ہمیں سرمائے سے زیادہ کمٹمنٹ کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز مقامی تعلیمی گروپ کے چھٹے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا
بلوچ قومی روایات کے امین ہیں میرشیرعالم مری
نیوز: بلوچ قوم پرست رہنماء میرشیرعالم مری فرزند بابو جنرل شیروف مری نے گزشتہ دنوں سانحہِ مستونگ پر اپنا ردعمل دکھاتے ہوئے کہا کہ ریاست اور اس کے چھپے ہاتھ ہمیشہ بلوچ قوم اور بلوچ قومی تحریک کے خلاف نت نئے حربے استعمال کرکے بلوچ قوم کو آپس میں دست و گریباں کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں.
امن کے نام پر سمجھوتہ نہیں ہو گا کوئٹہ میں احتجاج کے نام پر کسی کو بدامنی کی اجازت نہیں دینگے اعلی سطح اجلاس
کوئٹہ: کمشنر کوئٹہ ڈویژن کمبر دشتی نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر کے پرامن ماحول کو خراب کرنے اورانتشارپھیلانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گاجبکہ شہر کے مفاد میں علماء کرام اہم اور کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے اپنے خطبات خصوصاََ جمعہ کے خطبے میں امن وبھائی چارے،اتفاق و اتحاد اور رواداری کوبرقرار رکھنے میں بھی کردار ادا
پاکستان نے برطانیہ میں مقیم20کے قریب بلوچ رہنماؤں کی فہرست برطانوی حکومت کے حوالے کردیا
اسلام آباد : پاکستان نے برطانیہ میں مقیم بیس کے قریب بلوچ رہنماوں کی لسٹ برطانیہ کے حوالے کر دیا ،برطانیہ میں مقیم بلوچ رہنماء بلوچستان میں شر پسندی کے کاروائیوں میں ملوث ہیں برطانیہ ان کی سرگرمیوں کو روکھے ،برطانیہ اور پاکستان کے درمیان مطلوب قیدیوں کے متعلق دستاویزات کا بھی تبادلہ کیا گیا
کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعات پر خاموش نہیں رہ سکتے، ڈاکٹر مالک بلوچ
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں رونما ہونے والے ناخوشگوار واقعات اور بے گناہ شہریوں کے قتل پر حکومت کسی بھی طرح خاموش نہیں رہ سکتی، عوام کو تحفظ دینا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہلسنت و الجماعت اور مجلس وحدت المسلمین
قیام امن سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس دہشتگرد کوئٹہ میں خوف پھیلاناچاہتے ہیں حکومت رٹ یقینی بنائی جائے، ڈاکٹر مالک بلوچ
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے پیر کے روز صوبائی دارلحکومت میں رونما ہونے والے ناخوشگوار واقعات کے فوری بعد امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا جس میں صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی، صوبائی وزیر اطلاعات ، قانون و پارلیمانی امور عبدالرحیم زیارتوال، چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ