پارلیمنٹ میں آکر اسمبلی کو جعلی کہنا عمران خان کا دہرا معیار ہے، خورشید شاہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی موجودگی میں ایوان کے اندر تحریک انصاف کے خلاف جملے بازی افسوسناک ہے لیکن پارلیمنٹ میں آکر اسمبلی کو جعلی کہنا عمران خان کا بھی دہرا معیار ہے۔

وزیراعظم اپنے وزرا کی زبانیں سنبھالیں ورنہ زبان ہم بھی رکھتے ہیں، شاہ محمود

Posted by & filed under پاکستان.

اسلام آباد: تحریک انصاف کے صدر اور رکن قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کو خواجہ آصف کی زبان روکنی چاہئے تھی لیکن افسوس ایسا نہیں ہوا جب کہ تحریک انصاف نے کل بڑی بردباری کا مظاہرہ کیا ورنہ زبان ہم بھی رکھتے ہیں۔

کریم نوشیروانی کا خانہ کعبہ کی حفاظت کیلئے ایک ہزار نوجوان بھیجنے کا اعلان

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ: مسلم لیگ (ق) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری اور رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی نے خاران سے ایک ہزار نوجوان خانہ کعبہ کی حفاظت کیلئے سعودی عرب بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے آنے جانے کے اخراجات وہ اپنی جیب سے پورے کریں گے

صوبائی حکمران اخباری بیانات کے ذریعے عوام کو گمراہ کررہے ہیں ، ترجمان اپوزیشن لیڈر

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ : اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی کے ترجمان نے کہا ہے کہ جمہوریت پر یقین رکھنے کے دعویدار وزیر اطلاعات کیا یہی چاہتے ہے کہ حکومت کے ہمنواؤں کی طرح اپوزیشن بھی عوامی مسائل اور حکومتی کرپشن پر خاموشی اختیا ر کریں

بلوچ خواتین سمیت نوجوانوں کااغواء تسلسل سے جاری ہے، بی آر ایس او

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ: بلوچ ری پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان حمدان بلوچ نے کہا ہے کہ ریاستی اہلکار عام بلوچ آبادیوں کو نشانہ بناتے ہوئے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہے ہیں ، بلوچ خواتین اور بچوں کو بھی نہیں بخشا جا رہا

مشکے و گردونواح میں آپریشن اور بمباری کی گئی گھروں کو نذرآتش کیاگیا، بی این ایم

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ: بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے مرکزی ترجمان نے ریاست کی جانب سے بلوچ آبادیوں پر آپریشن ضرب عضب کی طرح کے جاری جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں آپریشن عروج پر ہے