
کوئٹہ: بی ایس او آزاد پروم زون کی جا نب سے چیئرمین زاہد بلوچ کی گرفتاری کو ایک سال مکمل ہونے اور عدم بازیابی کے خلاف ایک عوامی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا ء سے بی ایس او آزاد کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے67سالوں سے ریاست بلوچ نسل کشی اور بلوچ نوجوانوں کو تعلیم سے دور رکھنے کے لئے مختلف حربے آزما رہا ہے۔