انسانی حقوق کے دعوے اخباری بیانات تک محدود ہیں،سمی بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : لاپتہ بلوچ سیاسی کارکنوں ڈاکٹر دین محمد بلوچ، شبیر بلوچ ، زاہد بلوچ، اور رمضان بلوچ کے لواحقین نے آج کراچی پریس کلب میں اپنے پیاروں کی عدم بازیابی کے حوالے پریس کانفرنس منعقد کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے 22جون 2009کو اغواء ہونے والے ڈاکٹر دین محمد بلوچ کی بیٹی سمی بلوچ نے کہا کہ آج اقوام متحدہ کی طرف سے دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں ،سیا سی جماعتیں انسانی حقوق کی تنظیمیں

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : بلوچستان کی سیاسی جماعتوں وانسانی حقوق کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ گوادر سیندک پروجیکٹ سمیت دیگر منصوبوں پر دیگر صوبوں سے لو گوں کو لا کر حصہ دیا جا رہا ہے اور بلوچ آج بھی اپنے حقوق سے محروم ہے سانحہ توتک، سانحہ8 اگست، سانحہ پی ٹی سی اور شاہ نورانی جیسے واقعات رونما ہوئے لیکن کسی نے بھی استعفیٰ تک نہیں دیا جس کے بدولت آج عوام کا حکمرانوں پر اعتماد اٹھ چکا ہے،

سی پیک کے تناظر میں بلوچستان کے ساحل کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگیا ،سربراہ پاک فضائیہ

Posted by & filed under پاکستان.

کراچی: پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاکستان کو اندرونی و بیرونی محاذوں پر بڑے چیلنجز کا سامنا ہے اور ہم کسی کیخلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتے مگردشمن کو کسی بھی مہم جوئی کا جواب اچھی طرح دینا جانتے ہیں، سی پیک کے تناظر میں ساحلی پٹی کی سیکیورٹی بہت اہمیت اختیار کرگئی،کیڈٹس ملکی سرحدوں کی جان سے بڑھ کر حفاظت کریں ۔

صوبے کے اعلیٰ افسر کو ریٹائرمنٹ سے قبل ہزاروں خالی آسامیوں کایاد آنا مضحکہ خیز ہے ،پی اے سی

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ : پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین عبدالمجید خان اچکزئی نے کہا کہ صوبے کے اعلیٰ افسر کو ریٹائرمنٹ سے قبل 35000 کی خالی آسامیاں یاد آناصوبے کے عوام کے ساتھ مذاق ہے اور دوران سروس صوبے کے تمام تر قیاتی بجٹ ،50 ہزار گھوسٹ ملازمین اور لوکل گورنمنٹ میں کرپشن سے اپنے آپ کو بری الزمہ ہونا عوام کے ساتھ خیانت ہے اور ریٹائر منٹ سے قبل ان کو مزید چیزیں یاد آئیں گے

میئر اور اپوزیشن میں اختلافات صفائی مہم رک گئی ،شہر میں ہر طرف گندگی پھیلنے لگی

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ : کوئٹہ میں میئر اور اپوزیشن کے درمیان اختلافات کے باعث کوئٹہ شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا اور کروڑوں روپے صفائی پر خرچ کر نے کے باوجود شہر کے اکثر علاقوں میں گندگی کے باعث لو گ بیماریوں میں مبتلا ہو گئے کلی اسما عیل ، جناح روڈ، پشتون آباد، خروٹ آباد، سریاب ،میکانگی روڈ پر میئر کی جانب سے صفائی مہم کے سلسلے میں دعوؤں اور تشریح مہم کا اندازہ جا بجا کچرے کے ڈھیروں سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے

قومی اسمبلی میں بلوچستان کو فیصلہ کن نمائندگی دی جائے،سردار رند

Posted by & filed under مزید خبریں.

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رندنے کہا ہے کہ 2018ء میں عوام نے اپنے مقدر کے فیصلے خود کرنے ہونگے موجود ہ حکومت کی جانب سے اداروں کو یرغمال بناکرانتخابی دھاندلی کی ر اہ ہموار کر لی گئی ہے اور موجودہ حکمرانوں کی موجودگی میں صاف و شفاف و غیر جانبدارانہ انتخابات کی توقع نہیں تاہم اسکا مطلب یہ بھی نہیں کہ ہم خاموش ہوکر بیٹھ جائیں گے عوام کے حقوق کا آخری دم تک بھر پور دفاع کرینگے قومی اسمبلی کی 14نشستوں سے ملکی فیصلہ سازی میں بلوچستان کا کردار فیصلہ کن نہیں

مہاجرین کی موجودگی میں مرد م شماری قبول نہیں،کبیر محمد شہی

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ: سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منتقلی اختیارات کے چیئرمین میرکبیراحمدمحمدشہی نے کہاہے کہ40لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی بلوچستان میں موجودگی کے دوران مردم شماری کسی صورت قبول نہیں کرینگے جب تک مہاجرین کو واپس باعزت طریقے سے افغانستان واپس نہیں بھیجا جاتا اس وقت تک صاف اور شفاف اندا زمیں مردم شماری ممکن نہیں ان خیالات کااظہارا نہوں نے محمدشہی ہاؤس کوئٹہ میں مختلف وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا

بلوچستان میں امن قائم کر کے سی پیک منصوبے کو یقینی بنایا ، جنرل عامر ریاض

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ : میجر جنرل غلام قمر کی سربراہی میں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے 81رکنی وفد نے ہیڈکوارٹر سدرن کمانڈ کا دورہ کیا۔ سینئر سٹاف افسران نے وفد کے شرکاء کا ہیڈکوارٹر سدرن کمانڈ آمد پر استقبال کیا۔ بعد ازاں وفد کے شرکاء نے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض سے ملاقات کی۔

چین کا کوئٹہ میں ٹرانزٹ ٹرین منصوبے میں گہری دلچسپی کا اظہار

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ: میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ خان کاکڑ سے گذشتہ روز یہاں چین کی کمپنی (CECU) کے ایک وفد نے ضلعی آفیسران کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ماس ٹرانزٹ ٹرین منصوبہ جو کچلاک اور سپیزنڈ کے درمیان لائٹ ریلوے پر مشتمل ہے پر غوروخوض کیا گیا میئر کوئٹہ نے اس منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد عوام کی کثیر تعداد مستفید ہوگی۔

بلوچستان میں ن لیگ کے اتحادی نہیں چاہتے کہ جمعیت حکومت کا حصہ بنے ،غفور حیدری

Posted by & filed under پاکستان.

قلات: جمعیت علماء اسلام کے سیکریٹری جنرل اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہیکہ بعض قوتیں غیروں کے آلہ کار بن کر ان کے اشاروں پر سی پیک کو ناکام بنانا طاہتے ہیں اٹھا رویں ترمین کے بعد صوبے وفاق کی منظوری سے دوسرے ممالک سے اپنے ترقی اور پراجیکٹ کے لیئے خود معاہدے کر سکتے ہیں بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کے لیئے ایک ویژن ہونا چاہئے بلوچستان میں مسلم لیگ کے اتحادی نہیں چاہتے