کراچی: پولیس نے گزشتہ ماہ عزیز آباد میں واقع مکان کے ٹینک سے اسلحہ کی کھیپ برآمد کی تھی جسے کراچی کی تاریخ کی سب سے بڑی اسلحے کی برآمدگی کہا گیا تھا جب کہ پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ اسلحہ شہر میں تخریب کاری اور بدمنی کے لیے استعمال ہونا تھا تاہم اب کراچی پولیس کے تمام دعوے کھوکھلے نکلے اور پولیس نے اسلحہ سے متعلق ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکامی کا اعتراف کرلیا ہے۔