بلوچستان کے بہترین کالج بی آرسی لورالائی کے اساتذہ کی ہڑتال

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: لورالائی ریذیڈنشل کالج کے اساتذہ نے بنیادی تنخواہ میں اضافے میں تاخیر پر ہڑتال کرکے 600طلباء کو گھر بھیج دیا اور کالج کو تالے لگادیئے جبکہ بنیادی تنخواہ میں اضافے کی سمری منظوری کے آخری مراحل میں ہے، کالج اساتذہ نے 600طلباء کے مستقبل کو داؤپر لگا دیا طلباء کے والدین اس صورتحال کے باعث پریشانی میں مبتلا ہوگئے ،

سانحہ گڈانی، شفاف تحقیقات ہوگی، مزدوروں کی زندگیوں کی حفاظت یقینی بنائینگے،نواب زہری

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ کسی کو بھی ذاتی مفاد کے حصول کے لیے انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، کانکنی، ماہی گیری اور گڈانی شپ یارڈ میں کام کرنے والے محنت کشوں کی زندگیوں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا، کان مالکان اور ٹھیکیداروں کو اس بات کا پابند کیا جائیگا کہ وہ محنت کشوں کی جانوں کی حفاظت

گڈانی آتشزدگی، جاں بحق مزدوروں کی تعداد20ہوگئی ،وزیراعظم نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی

Posted by & filed under بلوچستان.

حب/کراچی: گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں بحری جہاز میں گذشتہ روز دھماکے کے بعد لگنے والی آگ تاحال بجھائی نہ جاسکی، واقعے میں جاں بحق مزدوروں کی تعداد20ہوگئی ہے۔ گذشتہ شب معطل کی گئی امدادی کارروائیوں کا دوبارہ سے آغازکردیاگیا۔ پاک بحریہ کی امدادی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ گڈانی شپ یارڈ میں گذشتہ روز لگنے والی آگ آپے سے باہر ہوگئی۔

22زخمی پولیس اہلکار کراچی منتقل اخراجات خود برداشت کرونگا، شاہ زین بگٹی

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے پولیس ٹریننگ سینٹر میں شدید زخمی ہونیوالے22 زیر تربیت اہلکاروں کو علاج کی غرض کراچی منتقل کر دیا گیا اورزخمی ہونیوالے اہلکاروں کی معالجے کے اخراجات جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ خود ادا کرینگے

حکومت تعلیمی ادارے میں تمام سہولیات مہیا کر رہی ہے،گورنر بلوچستان

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ: گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں ہرموضوع پر دسترس حاصل کرنے اور انہیں معاشرے کے فائدے میں بروئے کار لانے کے لئے تحقیق کو کلیدی اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تمام ضروری سہولیات مہیا کررہی ہے تاہم ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمارے طلباء وطالبات ان سہولتوں سے بھرپور استفادہ کریں

لاپتہ بشیر بلوچ کو بازیاب کرایا جائے،اہل خانہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ : بی ایس او آزاد کے لاپتہ رہنماء شبیر بلوچ کی فیملی کی جانب سے شبیر بلوچ کی اغواء کی ایف آئی آر درج نہ کرنے کے حوالے سے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کیا گیا ۔ اس موقع پر شبیر بلوچ کی اہلیہ کے ہمراہ خاندان کے دیگر افراد اور وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے رہنماء نصراللہ بلوچ اور ماما قدیر بھی موجود تھے۔ شبیر بلوچ کی فیملی کا پریس کانفرنس نصراللہ بلوچ نے پڑھ کر سنایا۔

کوئٹہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کا پہلا فیز2019میں مکمل کرکے عوام کو سفر کی سہولت فراہم کرینگے،نواب زہری

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے ویژن کو عملی جامعہ پہناتے ہوئے کوئٹہ ماس ٹرانزٹ ٹرین سسٹم کاپہلا فیز 2019 میں مکمل کر کے عوام کو سفر کی سستی اور آرام دہ سہولت فراہم کر دی جائے گی، منصوبے پر تیزی سے پیش رفت جاری ہے،

بلوچ قوم بی این پی کو مضبوط بنائے تو قومی حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہوں ،اختر مینگل

Posted by & filed under بلوچستان.

بسیمہ: حق کی بات کرنیوالوں کو غدار اور لوٹ مار والوں کو وفادار کہا جارہا ہے سی پیک کے نام پر پنجاب میں اربوں ڈالر خرچ کئے جا رہے ہیں بلوچستان میں ترقی کے نام پر گھروں کو ویران اور قبرستانوں کو آباد کرنا قابل قبول نہیں بلوچ قوم نے بی این پی کو مضبوط کیا تو اس بات کی ضمانت دیتا ہوں کہ کوئی طاقت بلوچ قوم کو زیر نہیں کر سکتی بلوچ قوم کا اتحاد وقت و حالات کی ضرورت ہے

بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے طاقت سے حل نہیں ہو سکتا،حئی بلوچ

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے بانی اور مرکزی آرگنائزر سابقہ سینیٹر ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے اس کو گولی ڈنڈے اور طاقت کے ذریعے حل نہیں کیا جاسکتا ۔ہر آمر نے اور سیاسی جماعتوں نے یہ تسلیم کیا کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے اور اسے سیاسی طورپر حل کیا جانا چاہئے ۔

خیبر پختوانخوا میں گورنر راج کا آپشن موجود ہے مگر استعمال نہیں کرینگے ،اسحاق ڈار

Posted by & filed under اہم خبریں.

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے کا آئینی آپشن موجود ہے تاہم اس کا استعمال نہیں کریں گے ،جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ایجنڈے میں شامل نہیں تھی ،پانامہ لیکس کا معاملہ وہ لوگ حل نہیں کرنا چاہتے ہیں جو اس کے روح رواں ہیں ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں کیا جارہا ہے