تربیت مکمل کئے آٹھ ماہ گزر چکے ہیں، واپس کیوں بلوایا گیا، علم نہیں ، عینی شاہد

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ : پولیس ٹریننگ سینٹر پرحملہ کیسے ہوا، دہشتگرد کس زبان میں بات کررہے تھے، ان کی تعداد کتنی تھی اوردھماکے کہاں ہوئے۔ واقعے کی پوری کہانی کیڈٹس نے اپنی زبانی سنادی۔ کیڈٹس کے مطابق حملہ آور فارسی زبان میں بات کر رہے تھے۔ یہ انکشاف بھی کیا کہ160 تربیتی مرکز سے فارغ ہوئے آٹھ ماہ گزر چکے تھے مگریہ علم نہیں کہ ہمیں واپس کیوں بلوایا گیا۔

پولیس ٹریننگ کالج میں سکیورٹی کی صورتحال مثالی نہیں تھی: انوار الحق کاکڑ

Posted by & filed under بلوچستان.

بلوچستان کی صوبائی حکومت کے ترجمان نے اعتراف کیا ہے کہ شدت پسندوں کے حملے کا نشانہ بننے والے پولیس ٹریننگ کالج میں سکیورٹی کی صورتحال مثالی نہیں تھی اور موجودہ خطرات کے پیش نظر سکیورٹی زیادہ سخت اور غیر معمولی ہونی چاہیے۔

دہشتگردوں کا تعلق لشکرجھنگوی سے اور انہیں افغانستان سے ہدایات مل رہی تھیں، آئی جی ایف سی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیرافگن کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کا تعلق لشکر جھنگوی سے تھا جنہیں افغانستان سے ہدایات مل رہی تھیں۔

شبیر بلوچ کی بازیابی کیلئے کراچی پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ قائم

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزادکے لاپتہ رہنماء شبیر بلوچ کی بازیابی کے لئے ان کے اہلخانہ کی طرف سے آج کراچی پریس کلب کے باہربھوک ہڑتالی کیمپ قائم کی گئی۔ بھوک ہڑتالی کیمپ میں شبیر بلوچ کی اہلیہ سمیت خاندان کے دیگر خواتین شریک رہے، اس کے علاوہ سیاسی کارکنوں اور سماجی تنظیموں کے ارکان نے بھی بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کرکے شبیر بلوچ کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔