اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کا سلسلہ روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کا سلسلہ روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کی قربانیوں کی یاد تازہ کرنے کے لئے ہر سال کی طرح امسال بھی 9 محرم الحرام مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے اور اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔
کوئٹہ : بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین خلیل بلوچ نے بی ایس او آزادکے انفارمیشن سیکریٹری شبیربلوچ کی آپریشن میں گرفتاری اوراس کے بعد انہیں لاپتہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوآبادیاتی نظام اور استعماریت کے خلاف جدوجہداورمستحکم فکرکی بنیاد پرعلم وشعورپھیلانے کی پاداش میں یکے بعد دیگرے ہمارے چیدہ چیدہ نوجوان عقوبت خانوں کی نذرہورہے ہیں
گوادر(خ ن)ڈپٹی کمشنر گوادر طفیل احمد بلوچ کی سربراہی میں ڈگری کالج کی اراضی پر ناجائز قبضہ گیروں کے خلاف گذشتہ روز کاروائی کی گئی اورغیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ یہ آپریشن کالج انتظامیہ ، طلباء سمیت عوامی شکایت پر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابضین نے غیر قانونی طریقے سے کالج کی 100ایکڑ اراضی میں سے 40ایکڑز پرقبضہ کر رکھا تھا۔
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں غیر قانونی بھارتی ڈی ٹی ایچ ( ڈش ریسیورز)کی فروخت اور سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ کی جانب سے سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پولیس کو ہدایت کی گئی ہے
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں محرم الحرام بالخصوص عاشورہ کے جلوسوں کی سیکورٹی کیلئے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے تاہم انہوں نے تمام سیکورٹی اداروں کو مزید مستعد ،چوکس ، متحرک اور فعال رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
لندن: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ کے رہنماؤں سے ملنے سے انکار کردیا جس کے بعد جہانگیر ترین، چوہدری سرور اور شیخ رشید کا دورہ لندن ناکام ہو گیا۔
اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کے وکیل کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن بے بنیاد الزامات پر کارروائی کا اختیار نہیں رکھتا لہذا پاناما لیکس پر وزیراعظم کے خلاف تمام درخواستیں مسترد کی جائیں۔
اسلام آباد: حکومت نے دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر 9 اور 10 محرم الحرام کو ملک بھر میں موبال فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کراچی: سندھ کے وزیرِ مواصلات سید نثار حسین شاہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور چین اقتصادی راہداری کی مسلسل نگرانی کےلئے ایک مشترکہ سیارچے کی تیاری پر کام کررہے ہیں۔