کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی نے ہرشعبہ میں ہماری مدد کی اور براہِ راست امن کی کوششوں کے علاوہ بلوچستان پولیس کے جوانوں کی استعداد کار میں اضافے کے لئے جدید تربیت سے آراستہ کرنے کا پروگرام کا آغاز کیا جس سے پولیس کی کارکردگی میں مزید نکھار آرہا ہے کیونکہ ایک پیشہ ور ، تربیت یافتہ اورمنظم پولیس فورس ہی صوبے کے امن کی اصل ضامن ہے۔ آج پولیس کے ان جوانوں کی تربیت کا معیار اور اُنکی پیشہ وارانہ مہارت دیکھ کر نہ صرف مطمئن ہوں بلکہ اپنی اس فورس کو قابل فخر سمجھتا ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک فوج کی زیر نگرانی تربیت حاصل کرنے والے بلوچستان پولیس کی چھٹے بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جنرل آفیسرکمانڈ نگ33ڈویژن میجر جنرل اظہر نوید حیات خان،ا راکین صوبائی اسمبلی، میر سرفراز بگٹی، شیخ جعفر خان مندوخیل، عبدالرحیم زیارتوال، میر عاصم کرد گیلو، میر اظہار حسین کھوسہ، سردار رضامحمد بڑیچ، انجینئر زمرک خان آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن،سینٹر آغا شہباز درانی آئی جی پولیس احسن محبوب، ہوم سیکرٹری، کمشنر کوئٹہ اور دیگراعلیٰ سول و ملٹری حکام بھی موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ موجودہ حالات میں پولیس پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کیونکہ پولیس ہی قانون نافذ کرنے کی کوششوں کا نقطہ آغاز بھی
لندن: انگلینڈ کی فٹبال ایسوسی ایشن کے چیئرمین گرگ ڈائیک نے کہا ہے کہ اگر انگلینڈ کی ٹیم یورو کپ 2016 کے گروپ اسٹیج میں ہی باہر ہو جاتی ہے تو ہم سب خود کو گولی مار لیں گے۔ فرانس میں 10 جولائی سے شروع ہونے والے یورپ کے سب سے بڑے مقابلے میں انگلینڈ کا گروپ میچوں میں ویلز، سلواکیہ اور روس جیسے حریفوں سے سامنا ہو گا تاہم انہیں ورلڈ کپ 2014 کی طرح بڑے اپ سیٹ کا خطرہ ہے جہاں وہ 1958 کے بعد پہلی مرتبہ عالمی کپ کے پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہو گئے
کوئٹہ: بی ایس او آزاد مند زون جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت زونل نائب صدر منعقد ہوا ۔اجلاس کے مہمانِ خاص مرکزی کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر علی شیر بلوچ تھے۔اجلاس میں مرکزی سرکیولر،زونل کارکردگی رپورٹ،تنظیمی امور،علاقائی و عالمی سیاسی صورتحال ،تنقیدی نشست اور آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے زیر بحث رہے ۔اجلاس کی شروعات شہدائے آزادی کی یاد میں خاموشی سے ہوئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بی ایس او آزاد کے رہنماؤں نے کہا آج بلوچستان میں جبری قبضہ کو مستحکم و طول دینے کیلئے بلوچ سرزمین پر خونی کھیل کھیل رہے ہیں اب تک ریاستی اداروں کے ہاتھوں ہزاروں کی تعداد میں بلوچ فرزندان ماورائے آئین و قانون شہید جبکہ ہزاروں کی تعد اد میں اذیت گاہوں میں پابند سلاسل ہیں انہوں نے کہا شہداء کی قربانیاں بلوچ قومی تحریک کی فکری رہنمائی کرتے ہوئے قبضہ گیریت کو کمزور کرچکے ہیں، اس سے ریاست خواس باختگی میں نہتے بلوچ عوام اور کمسن بچوں کو اپنی طاقت کا نشانہ بنا رہی ہے اور بلوچ نسل کشی کی پالیسیوں میں شدت لارہی ہے ،اور چائنا سمیت دوسری ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ساتھ معاہدات کرکے بلوچستان میں سرمایہ کو ممکن بنانے کیلئے ان سے مالی و عسکری مدد لیکر انہیں بلوچ عوام کی نسل کشی میں استعمال میں لارہی ہے
اسلام آباد: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی شاہداشرف تارن نے منگل کو اسلام آباد میں ملاقات کی اس موقع پرسینیٹرآغا شاہد درانی بھی موجودتھے۔ملاقات کے دوران بلوچستان اکنامک کوریڈور کے حوالے سے جائزہ لیاگیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کوچیئرمین نیشنل ہائی وے نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ چائنا پاکستان اکنامک کوریڈورکامغربی روٹ کوئٹہ سے ہوتاہوا خضدار جائیگا
اسلام آباد : صدرمملکت ممنون حسین سے وزیراعلیٰ بلوچستان سردار ثناء اﷲ زہری نے منگل کے روز ایوان صدر میں ملاقات کی اور انہیں بلوچستان کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد سردار ثناء اﷲ زہری کی صدر پاکستان سے یہ پہلی ملاقات تھی۔ ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں صدر مملکت نے صوبہ بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر انہیں مبارک باد دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ پاکستان کا رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ان کی قیادت میں ترقی کرے گا اور وہ اس سلسلے میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کریں گے۔
امریکی صدر براک اوباما اسلحے کے غیر قانونی استعمال روکنے کے سلسلے ایک صدارتی حکم نامے کی منظوری دیں گے۔ جس کے تحت اسلحہ یا دوسرے آتش گیر اسلحے خریدنے والوں کی زیادہ جانچ پڑتال کی جائے گی۔ کانگریس کی جانب سے بندوق کے نئے قانون کی مخالفت کے باوجود صدر منگل کو اس کے متعلق اپنے منصوبے کا اعلان کرنے والے ہیں۔ اسلحے اور بندوق بیچنے والے تمام تاجر جو نمائشوں میں یا آن لائن اسلحے فروخت کرتے ہیں ان پر یہ دباؤ ڈالا جائے گا کہ وہ متوقع خریدار کے ماضی کی جانچ کریں۔ ریپبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار رینڈ پال نے کہا ہے کہ وہ اس ایگزیکٹو عمل کی ’پوری شد ومد کے ساتھ مخالفت کریں گے
امریکہ کا کہنا ہے کہ اسے پاکستان سے یہ ’امید‘ ہے کہ وہ پٹھان کوٹ میں بھارتی ایئر بیس پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گا۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے نے کہا ہے کہ پاکستان کو جنگجو گروپس کو نشانہ بنانا چاہیے۔ خیال رہے کہ یونائٹیڈ جہاد کونسل نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور یہ مختلف جنگجو تنظیموں کا ایک گروپ ہے جو بھارتی حکومت کے خلاف کشمیر میں برسرپیکار ہے۔ پٹھان کوٹ پر ہونے والے تازہ حملے کو بھارت اور پاکستان کے درمیان حال میں شروع ہونے والی قیام امن کی کوششوں کو متاثر کرنے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ جان کربی نے کہا: ’حکومت پاکستان نے اس معاملے میں پر زور انداز میں آواز اٹھائی ہے اور ہمیں امید ہے کہ جس طرح انھوں نے اس پر بیان دیا ہے وہ اسے اسی طرح برتیں گے۔ ہم پاکستانی حکومت کی اعلی سطح سے یہ امید کرتے ہیں کہ وہ جنگجو گروپس کو ضرور بالضرور نشانہ بنائیں
اسلام آباد: ایم کیو ایم نے خواتین کوکابینہ میں 50 فیصد نمائندگی دینے کابل قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔ اسپیکرسردارایازصادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا توایم کیوایم کی جانب سے خواتین کو کابینہ میں 50 فیصد نمائندگی دینے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔ وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر پرویزرشید نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ میں کسی بھی فرد کی شمولیت اس کی صلاحیتوں کی بنیاد پرہوتی ہے جنس کی بنیاد پرنہیں، اس لئے بل کو قانون کے مطابق متعلقہ کمیٹی بھجوایا جائے
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران کے دارالحکومت تہران میں سعودی عرب کے سفارت خانے پر حملے کی سخت مذمت کی ہے اور ایران پر زور دیا ہے کہ وہ سفارتی خانوں کی سکیورٹی کو یقینی بنائے۔ سوموار کی شب سلامتی کونسل کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل کو سعودی سفارت خانے پر ہونے والے حملے پر شدید تشویش ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنیسٹ نے سعودی عرب اور ایران پر زور دیا ہے کہ ان کے تنازعے سے شام کی جنگ کو ختم کرنے کے مذاکرات متاثر نہیں ہونے چاہیں
کولمبو: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے اقدام پر سری لنکا کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ کولمبو میں سری لنکن صدر کے ہمراہ وفود کی سطح پر ملاقات کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سری لنکن قیادت سے مذاکرات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئے جس میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ دونوں ممالک کا اس پر یکساں موقف ہے، پاکستان اور سری لنکا باہمی تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات بڑھانے کے مواقع بھی موجود ہیں