ابو ظہبی: پاکستان نے پہلے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔
ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 217 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں پاکستان کی جانب سے کپتان اظہر علی اور بلال آصف اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے دونوں بالترتیب 8 اور 2 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے جب کہ اپنے کیریئر کا آخری میچ کھیلنے والے یونس خان بھی محض 9 رنز ہی بناسکے تاہم چوتھی وکٹ کے لیے محمد حفیظ اور شعیب ملک نے 70 رنز کی شراکت داری قائم کی، شعیب ملک 26 رنز پر معین علی کا شکار بنے، پانچویں وکٹ کے لیے بابر اعظم نے محمد حفیظ سے ملکر 106 رنز کی شراکت داری قائم کرکے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، بابر اعظم 62 اور محمد حفیظ 102 کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے ٹوپیلی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل انگلش قائد این مورگن نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 50ویں اوور میں 216 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ پہلے اوور کی دوسری ہی گیند پر جیسن رائے محمد عرفان کی گیند پرکلین بولڈ ہوگئے جس کے بعد دوسرے اوور میں 7 کے مجموعی اسکور پرجوئے روٹ محمد انور کا شکار بنے، شدید دباؤ کا شکار انگلش ٹیم نے ابھی سنبھلنے کی کوشش ہی کی تھی کی انورعلی کے دوسرے اوور میں الیکس ہیل 10 رنز بنانے کے بعد یونس خان کو کیچ دے بیٹھے۔
چوتھی وکٹ کی شراکت میں کپتان این مورگن اور جیمز ٹیلرنے 133 قیمتی رنز جوڑے اور ٹیم کا مجموعہ 147 تک پہنچا تو مورگن 76 رنز بنا کر شعیب ملک کا شکار بن گئے جب کہ ایک رنز کے اضافے کے بعد نئے آنے والے بلے باز جوز بٹلر بھی ایک رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے، کپتان کے جانے کے بعد ٹیلر کی ہمت بھی جواب دے گئی وہ 60 رنز پر شعیب ملک کے ہاتھوں آوٹ ہوئے جب کہ بٹلر ایک، معین علی 7، عادل رشید 7 رنز بنا کر آوٹ ہوئے تاہم کرس ووس اور ڈیوڈ ویلی نے آٹھویں وکٹ کے لیے 31 رنز بنائے اس دوران ویلی 13 رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے 3 ، انور علی، شعیب ملک نے 2،2 جب کہ یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ تجربے کار مڈل آرڈر بلے باز یونس خان آج اپنا آخری ون ڈے میچ کھیل کر ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے اور اس کا اعلان انھوں نے میچ سے 3 گھنٹے قبل اپنے دوستوں اور گھر والوں سے مشاورت کے بعد کیا۔ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور احمد شہزاد کی جگہ بلال آصف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
گوادر: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچی زبان میں گوادر کے معنی ہوا کا دروازہ ہے اور اپنے نام کی مناسبت سے گوادر ترقی کا دروازہ بننے جا رہا ہے، پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ پاکستان اور چین کے ساتھ ساتھ خطے کے لیے بھی بھرپور افادیت اور اہمیت کا حامل ہے، تاہم گوادرکے عوام کی ترقی کے عمل میں بھرپور شرکت اور صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں میں شراکت داری اس سے بھی زیادہ اہم ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر فری ٹریڈ زون کے قیام کے لیے چین کو اراضی کی منتقلی کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ابتدائی مرحلے میں چین کو فری ٹریڈ زون کے لیے 644ایکڑ اراضی فراہم کی گئی ہے،
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار ایاز صادق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار شفقت محمود کو شکست دے کر ایک بار پھر قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے.
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے انتخاب کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اسپیکر کے انتخاب میں سردار ایاز صادق نے 300 کے ایوان میں سے 268 ووٹ حاصل کیے،
کھٹمنڈو: نیپالی حکام نے قومی فٹبال ٹیم کے 5 کھلاڑیوں پر ورلڈ کپ 2014 کے کوالیفائینگ راؤنڈ سمیت دیگر کئی میچز میں مبینہ فکسنگ کے الزامات پرغداری کا مقدمہ درج کرلیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیپالی حکام نے متعدد میچز اور خاص طور پر برازیل میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2014 کے کوالیفائنگ راؤنڈ میچ میں فکسنگ کے الزام کے بعد غداری کا مقدمہ درج کرلیا
کوئٹہ: بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے بولان سے خواتین و بچوں کے اغوا کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فورسز تمام بین الاقوامی، انسانی، جنگی، اسلامی قوانین کی کھلے عام خلاف ورزی کررہے ہیں مگر ابھی تک کسی بھی ادارے یا اسلامی اسکالر کی جانب سے کوئی رد عمل دکھائی نہیں دے رہا۔ کئی روز سے بولان و گرد و نواح میں جاری آپریشن میں آج کلچ و لکڑ میں شدید فضائی بمباری کے بعد زمینی فورسز نے مذکورہ علاقوں میں کئی گھروں کو لوٹ مار کے بعد جلا ڈالااور وہاں سے دو درجن سے زائد خواتین و بچوں
کوئٹہ: بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ فورسز اور ڈیتھ اسکواڈ نے سوراب کے علاقے گدر میں لاپتہ فتح محمد حسنی کے گھر پر حملہ کر کے انکے دو بھائیوں سمیت دیگر دو رشتہ داروں کو شہید کیا ، جبکہ فورسز کی فائرنگ سے دو افراد زخمی اور دو کو فورسز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا۔مرکزی ترجمان نے کہا کہ گدر میں علی الصبح ڈیتھ اسکواڈ اور فورسزنے لاپتہ فتح محمد حسنی کے گھر پرحملہ کر کے لاپتہ فتح محمد کے بھائی غلام جان بلوچ،سیف بلوچ سمیت دو رشتہ دار اللہ بخش، سیف اللہ علی کو شہید کر دیا،
کوئٹہ: بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے مرکزی ترجمان نے پاک چین اقتصادی راہداری کی آڑ میں بلوچ سرزمین پر قبضہ کو تقویت دینے اور ڈسٹرکٹ گوادر اور ساحل بلوچ کو بلوچ کے لیے نوگو ایریا بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں اپنا اثر ورسوخ کو قائم اور اسے مستحکم کرنے کے لیے چین کے ساتھ ملکر اقتصادی راہداری کے جس عالمی گیم کا سوچ رہا ہے فورسزآج کی بڑی تعداد کو گوادر میں سیکورٹی کے نام پر جمع کرنے کے ساتھ گوادر آئی ڈی کارڈ بھی انھی پالیسیوں کا حصہ ہے
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے کہا ہے کہ زیادہ اشتہاروں کی بدولت رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں اس کے منافعے میں اضافہ ہوا ہے۔ سوشل میڈیا کمپنی کا کہنا ہے کہ جولائی سے ستمبر کے دوران اس نے 80 کڑور 91 لاکھ روپے کمائے جو گذشتہ برس سے 11 فیصد زیادہ ہے
ایک اندازے کے مطابق صرف گذشتہ سال 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کمانے والی کیٹی پیری کو فوربز میگزین نے سب سے زیادہ کمانے والی خاتون موسیقار نامزد کیا ہے۔ موسیقار کیٹی پیری نے اپنی حریف ٹیلر سوِفٹ کو پیچھے چھوڑا ہے جو آٹھ کروڑ ڈالر کی کمائی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں