کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے مرکزی ترجمان نے گزشتہ روز لاپتہ بلوچ اسیران کی بازیابی کے لئے وائس فار بلوچ مسنگ پرنسز کی نکالی جانے والی ریلی پر پابندی کے خلاف ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ریاستی فورسز کے ہاتھوں ہزاروں کی تعداد میں لاپتہ سیاسی کارکنوں کی بازیابی کے لئے جمہوری احتجاج کو روکنا بلوچستان میں سیاسی سرگرمیوں کے خلاف ریاستی پابندیوں کی عکاسی کرتی ہے۔