کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کی قیادت اور بلوچستان کے قوم پرستوں کے لیے اقتدار کی کبھی بھی کوئی وقعت و اہمیت نہیں رہی ہے، جنہوں نے ہمیشہ بلوچستان کے مفادات کو ہر قیمت پر فوقیت دی ہے انشاء اللہ آئندہ بھی بلوچستان کے قومی مفادات پر کبھی سمجھوتہ کیا ہے اور نہ آئندہ کریں گے، اپنے ایک بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر سنجیدہ اور جہاندیدہ سیاسی رہنما ہیں