پاکستان، ہندوستان ٹریک ٹو مذاکرات کی بحالی پر آمادہ

Posted by & filed under بین الاقوامی.

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور و قومی سلامتی سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کشمیر اور دیگر تصفیہ طلب مسائل پر بات چیت کے لیے اپنے ٹریک ٹو مذاکرات کو بحال کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔

ترقی کیلئے آبادی کے مطابق وسائل کی منصوبہ بندی کرناہوگی،ڈاکٹرمالک بلوچ

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ دور حاضر کے چیلنجوں سے موثر طریقے سے نمٹنے اور آبادی کی ترقی کیلئے منصوبہ بندی وسائل کے مطابق کرنا ہوگی، یہ معاشرے کی ترقی کا سب سے بڑا معاشی و سماجی سوال ہے۔ اقوام متحدہ کے فنڈ برائے آبادی کا تجزیہ ہے کہ جب لوگ اپنے خاندان کو پلان کر سکتے ہیں وہ اپنی زندگیوں کو پلان کر سکتے ہیں ۔وہ غربت کو شکست دینے کا منصوبہ بنا سکتے ہیں

سرحدی علاقوں میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے پاک افغان حکام کا اجلاس

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ: بلوچستان سے منسلک افغان سرحدی علاقوں میں انسداد پولیو مہم کو مزید موثر بنانے کیلئے گزشتہ روز ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینٹیر ڈاکٹر سید سیف الرحمن اورافغان سرحدی علاقے اسپن بولدک کے ڈاکٹر رشید کے درمیان ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پاکستانی و افغانی حکام سمیت عالمی ادارہ صحت، یونیسیف اور دیگر بین الاقوامی شراکت داراداروں کے حکام بھی موجود تھے

کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات برداشت نہیں‘وزیراعلیٰ

Posted by & filed under کوئٹہ.

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے پاسپورٹ آفس کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی مذمت کی ہے ، وزیر اعلیٰ نے پولیس اور انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ماہ رمضان میں خصوصی طور پر پرہجوم مقامات ، بازاروں ، مارکیٹوں کے ساتھ ساتھ عوام سے متعلق سرکاری اداروں کی سیکورٹی میں اضافہ کیا جائے

کوئٹہ دھماکہ او رپسنی ٹارگٹ کلنگ کے ذمہ داروں کو ہر گز معاف نہیں کیاجائیگا،ڈاکٹر مالک بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کوئٹہ میں بم دھماکے اور پسنی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے حکام سے واقعات کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ انہوں نے دہشت گردی کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعات میں قیمتی جانی نقصان پر دلی رنج وغم کا اظہار کیا ہے

پاکستان افغانستان اور ایران کو انتہا پسندی کیخلاف ملکر جنگ لڑنے کی ضرورت ہے،ڈاکٹر مالک بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان، ایران اور افغانستان کو انتہا پسندی ، دہشت گردی کے خلاف ملکر جنگ لڑنے کی ضرورت ہے، ایرانی معیشت کی بہتری کے مثبت ثمرات بلوچستان پر بھی پڑیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایران کے قونصل جنرل سید حسن یحییٰ وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

گوادر کی ترقی کو ہر صورت مقامی آبادی کیلئے سود مندبنائیں گے، ڈاکٹر مالک بلوچ

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ گوادر کی ترقی کو ہر صورت مقامی آبادی کے لیے سود مند بنائیں گے، انہوں نے ہدایت کی ہے کہ گوادر کی پرانی آبادی کے لوگوں کو پانی، سیوریج اور دیگر شہری سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، وہ منگل کے روز گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے گورننگ باڈی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے