اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی موجودگی میں ایوان کے اندر تحریک انصاف کے خلاف جملے بازی افسوسناک ہے لیکن پارلیمنٹ میں آکر اسمبلی کو جعلی کہنا عمران خان کا بھی دہرا معیار ہے۔