ایم کیو ایم قائد کا اشتعال انگیز تقریر ،متحدہ کے کارکنوں کا میڈیا دفاتر و پریس کلب پر حملہ ،فائرنگ واقعات میں ایک شخص ہلاک9زخمی

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کراچی: متحدہ کے کارکنان کی جانب سے مدینہ سٹی مال میں نیو نیوز اور اے آر وائی کے دفاتر پر حملے کے نتیجے میں متعدد میڈیا ورکرز اور سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگئے۔ لاکھوں روپے کی املاک کو تباہ کر دیا گیا، مسلح مشتعل کارکنان نے ایک پولیس موبائل، دو سرکاری موٹر سائیکلوں کو آگ لگادی۔ اے آر وائی نیوز کی سیٹلائٹ وین سمیت متعدد نیوز چینلوں کی

سول ہسپتال حملے کی اطلاع تھی ،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سول و عسکری قیادت ایک صفحہ پر ہے، نواب زہری

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کراچی : وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلا ف جنگ میں سول اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے ۔ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ بھارت پاکستان کو مشورہ نہ دے۔ کوئٹہ حملے کی پیشگی اطلاعات موجود تھیں۔ اس حوالے سے سیکیورٹی بھی سخت کی۔ متعدد دہشت گرد حملے بھی ناکام بنائے۔

غیر ملکی تارکین وطن کو واپس بھیجنے کے اقدامات کئے جائیں ،مردم شماری صوبوں کی زندگی موت کا معاملہ ہے وفاق تحفظات دور کرے ،پیپلز پارٹی کی اے پی سی کا مطالبہ

Posted by & filed under پاکستان.

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے تحت اتوارکو وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ کل جماعتی کانفرنس میں شامل سیاسی، مذہبی، قوم پرست اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے متفقہ طور پر وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مردم شماری کے عمل کی نگرانی صوبائی حکومتوں کے سپرد کی جائے اور مردم شماری کی ابتداء سے اختتام تک مشترکہ نگرانی کا نظام قائم کرنے کے ساتھ ساتھ قومی شماریاتی ادارے کی گورننگ کونسل میں تمام صسوبوں کو مساوی نمائندگی دی جائے۔ خانہ شماری کی مدت میں کم از کم 10 دن اور مردم شماری کی مدت میں کم از کم 1 ماہ مقرر کی جائے۔ فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مردم شماری میں نگرانی اور سیکورٹی کی نگرانی دی جائے اور وفاقی حکومت غیر ملکی تارکین وطن کو واپس ان کے ممالک میں بھیجنے اور ان کی رجسٹریشن کا مناسب انتظام کرے۔

کراچی آپریشن کسی صورت ادھورا نہیں چوڑیں گے ،نواز شریف

Posted by & filed under پاکستان.

کراچی : وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہاہے کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ اور کراچی میں مکمل بحالی امن ہمارا مشن ہے ۔ اس کام کو ادھورا نہیں چھوڑیں گے ۔ کراچی آپریشن کا آغاز ایک مشکل فیصلہ تھا لیکن تین سال پہلے کے کراچی کو دیکھ لیں آج کراچی آپریشن کے نتائج پوری قوم کے سامنے ہیں ۔انہوں نے یکم جنوری 2016 ء سے صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 3 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کر دیا ہے۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ تاجر برآمدات میں اضافے کے لیے مزید محنت کریں ۔ ہم بجلی کے نرخوں میں مزید کمی کریں گے اور 2018 تک ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا ۔ تھرکول منصوبہ پاکستان کی توانائی کا مستقبل ہے ۔ 2018 تک 10 ہزار اور 2025 تک مزید 15 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آ جائے گی ۔ ملک میں لوڈشیڈنگ کے اندھیروں کو لوٹنے نہیں دیں گے ۔

دہشتگردوں کے سہولت کاروں کیخلاف کارروائی ہوگی حکومت و عسکری قیادت کا کراچی آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کراچی : حکومت اور عسکری قیادت نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ کراچی میں جاری ٹارگیٹڈ آپریشن کو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھا جائے گا اور اس کی راہ میں حائل کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے ۔کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں سندھ رینجرز بدستور خدمات انجام دیتی رہے گی اور آپریشنل اختیارات کے تحت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھے گی ۔وزیراعظم نے سکیورٹی اداروں کو حکم دیا ہے کہ جے آئی ٹیز میں جن ملزمان نے دہشت گردوں کی نشاندہی کی ہے اور جو عناصر امن و امان کی صورت حال خراب کرنے سمیت دہشت گرد تنظیموں کے معاون ،سہولت کار اور مالی مدد گار ہیں ان عناصر اور ان کی سرپرستی کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور اس حوالے سے کوئی دباؤ یا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا

سانحہ صفورا کے4ملزمان گرفتار،واقعہ فرقہ واریت ہے ، را ،ملوث نہیں ملزمان نے سبین محمود کے قتل کا اعتراف بھی کرلیا

Posted by & filed under اہم خبریں.

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سانحہ صفورہ کے ماسٹر مائنڈ اور سبین محمود سمیت قتل کی دیگر وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو سندھ پولیس اور صوبائی حکومت کی شاندار کارنامہ قرار دیتے ہوئے پولیس افسران اور عملے کیلئے 5کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے

دہشت گردی کے خلاف جنگ ٹی ٹوئنٹی نہیں بلکہ صبر آزما اور طویل ہے، چوہدری نثارعلی

Posted by & filed under بین الاقوامی.

کراچی : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سانحہ صفورہ میں ملوث افراد تحقیقاتی اداروں کے فوکس پر آچکے ہیں ملوث دہشتگردوں کو عبرت کا نشان بنا دیں گے، اس سانحہ کی تین سمتوں میں تحقیقات کی جارہی ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی “را “یا غیر ملکی ہاتھ ملوث ہونے کے بارے میں حتمی بیان دینا قبل از وقت ہو گا ۔

کراچی آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا، نواز شریف

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کراچی : وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ کراچی کا امن لے کر رہیں گے ۔ کراچی آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا ۔ کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔ وفاقی حکومت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی