کوئٹہ: رواں سال صرف کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں کے واقعات میں پولیس اور ایف سی کے110سے زائد اہلکار جاں بحق جبکہ 150سے زائد زخمی ہوئے۔ اعداد و شمار کے مطابقرواں سال کوئٹہ کا آغاز ہی پولیس اور ایف سی اہلکاروں پر جان لیوا حملے کے ساتھ ہوا۔ صرف جنوری میں بیس پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ گزشتہ گیارہ ماہ کے دوران صرف صوبائی دار الحکومت کوئٹہ میں پولیس ، بلوچستان کانسٹیبلری، آر آر جی کے90سے زائد اہلکار ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں میں جاں بحق ہوئے
Posts By: زین ا لدین
کوئٹہ، رواں سال مختلف واقعات میں33پولیس اہلکارجاں بحق،درجنوں زخمی ہوئے
کوئٹہ: کوئٹہ میں رواں سال اب تک بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں پولیس کے 33 اہلکار شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق کوئٹہ میں نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی دہشتگردی کی نئی لہر نے امن وامان کی صورتحال تہس نہس کردی تھی
بلوچستان بجٹ2016-17آج وزیراعلیٰ نواب زہری پیش کریں گے
کوئٹہ : بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ دو کھرب 88ارب روپے کا ٹیکس فری بجٹ آج پیش کیا جائیگا۔ بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں دس فیصد اضافے اور3ہزار نئی آسامیوں کا اعلان کیا جائے گا۔ ترقیاتی منصوبوں کیلئے 70ارب سے زائد مختص کئے جائیں گے۔
آج عالمی یوم ماحولیات منایا جارہا ہے ،موسمی تبدیلیوں سے بلوچستان کا 70فیصد حصہ متاثر
کوئٹہ: آج پوری دنیامیں ماحولیات کا عالمی دن منایا جارہا ہے، صنعتی انقلاب کے بعد ماحولیاتی اور موسمی تبدیلیوں نے پوری دنیا کو اپنے لپیٹ میں لے لیا ہے، ماہرین ماحولیات اور ارضیات نے انکشاف کیا ہے کہ موسمی اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے بلوچستان کا 70فیصد حصہ بری طرح متاثر ہورہا ہے۔
پاک ایران بارڈر کمیشن کا اجلاس اختتام پذیر ،ایران کا پاکستان سے رحمت ریگی کی حوالگی کا مطالبہ ،بلوچستان کے سرحدی اضلاع کیلئے تیل خریدنے کا معاہدہ
کوئٹہ: پاک ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کا تین روزہ اجلاس کوئٹہ میں اختتام پذیر ہوگیا۔اجلاس میں پاکستان نے سرحدی علاقوں پر ڈرون پروازوں، سرحدی خلاف ورزیوں پر احتجاج کیا جس پر ایران نے تحقیقات کی یقین دہانی کرائی۔
پولیس سروسز گروپ کے 22آفسران کے تبادلے کر دیئے گئے
کوئٹہ: اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد نے پولیس سروسز گروپ کے (گریڈ18سے گریڈ20کے )22 افسران کے تبادلے کردیئے۔ 12 فسران کے تبادلے کرکے ان کی خدمات بلوچستان حکومت کے حوالے کردی گئیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیبنٹ سیکریٹریٹ حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے 22الگ الگ نوٹیفکیشنز کے مطابق 12افسران کا مختلف صوبوں سے بلوچستان کردیا گیا ۔