محکمہ تعلیم کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، کمشنر قلات

| وقتِ اشاعت :  


خضدار: وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار انجینئر محمدامین کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے یوای ٹی خضدار میں’’لیپ ٹاپ اسکیم فیز تھری ‘‘ تقسیم کے موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ طلباء کو جدید سہولتوں سے آراستہ اورانہیں تعلیمی ترقی سے ہمکنار کرنا حکومت کی اوّلین ترجیحات ہیں یہی وجہ ہے کہ حکومت طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں لیپ ٹاپس فراہم کررہی ہے ۔



دانشوروں کو بلوچ قومی رہنمائی کیلئے آگے آنا چاہئے، لشکری رئیسانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچی اکیڈمی کے ایک وفدنے چیئرمین ممتاز یوسف کی صدارت میں حاجی لشکری رئیسانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں حاجی لشکری رئیسانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں علمی و ادبی افراد اور خاص کر دانشوروں اور رہنماؤں کو بلوچ قوم کی رہنمائی کرنی چاہیے۔



عدالت نے گندم بوریاں غائب کر نے کے جرم میں گودام انچارج کو سزا سنادی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : احتساب عدالت کوئٹہ نے 31ہزار سے زائد گندم بوریاں غائب کرنے کے مقدمہ میں نامزد سابق پی آر سی انچارج مسلم باغ قلعہ سیف اللہ کو جرم ثابت ہونے پر 7سال قیدبامشقت اور 2کروڑ ایک لاکھ 15ہزار 971روپے جرمانے کی سزا سنادی ۔



سراج الحق تندور کھول کر کاروبار کریں، علی مدد جتک

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر علی مدد جتک نے کہا کہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق پر شدید نقطہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ ان کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ کہہ کہ پیپلز پارٹی کی باری ہوچکی ہے فیصلہ عوام کرتے ہیں سیاست سراج الحق کے بس کی بات نہیں ان کو چاہیے کہ وہ اپنے علاقے میں تندور کھولے اور کاروبار کریں ۔



اوستہ محمد،سڑک کی تعمیر میں بے قاعدگیوں کا انکشاف

| وقتِ اشاعت :  


اوستہ محمد: اوستہ محمد شہر کی مین سڑک جناح روڈ کیلئے آنے والے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے کی رقم کو ہڑپ کرنے کیلئے محکمہ بی اینڈ آر اور ٹھیکیدارکی ملی بھگت سے ابتدائی طور پر غیر معیاری مٹی اور پیٹرن گریول چھ انچ کی بجائے پانی کی کی طرح چھڑکاؤ کیا جارہاہے۔



کوئٹہ سمیت چار اضلاع میں پولیو مہم شروع

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 4اضلاع پشین قلعہ عبداللہ اور مستونگ میں پولیو مہم شروع ہوگئی،ایمر جنسی آپریشن سینٹر کے کو آرڈینیٹر سید فیصل احمد نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پولیو مہم صوبے کے چار اضلاع کی 127یونین کونسلز میں 8 لاکھ کے قریب بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔