تحریک انصاف کا ایک اور یوٹرن، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے ناموں میں تضاد

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: پنجاب اسمبلی کے سابق اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے دو نئے نام اوریامقبول جان اور یعقوب طاہر اظہار دیئے  جب کہ پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے اوریا مقبول جان کا نام ہٹا کر ایازامیر کو نامزد کردیا ہے۔



پروفیسرز اینڈ لیکچرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام احتجاجی دھرنا جاری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کوئٹہ میں دوسرے روز بھی احتجاجی دھرنا جاری رہا، وزیراعلیٰ کی جانب سے پروفیسرز کے لئے کئے گئے اعلانات پر عملدرآمد نہ ہونے کیخلاف مسلسل دوسرے روز بھی سینکڑوں مرد و خواتین پروفیسرز شدید گرمی کے باوجود دھرنے میں موجود رہے۔ 



بی اینڈ آر ملازمین کی غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس کی سماعت 8 ملزمان کی گرفتاری کا حکم

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : احتساب عدالت کوئٹہ II کے جج جناب پذیراحمدبلوچ نے محکمہ بی اینڈآر میں 368ملازمین کی غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق دائر سپلیمنٹری ریفرنس کو پہلے سے دائر ریفرنس میں شامل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے اس میں نامزد 8ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کاحکم دیاہے بلکہ پہلے سے دائر ریفرنس میں نامزد 21ملزمان کو بھی نوٹسز جاری کرنے کے احکامات دے دئیے ہیں ۔



میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان بی آر سی لورالائی نے پھر میدان مار لیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجو کیشن کوئٹہ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات2018 کے نتائج کا اعلان کر دیا نتائج کے مطابق پہلی تین پوزیشنیں بلوچستان ریذیڈیشنل کالج لورالائی اور طالبہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لیڈ ی سنڈیمن کوئٹہ نے حاصل کی ۔



چاکر خان یونیورسٹی کے قیام سے سبی و نصیر آباد ڈویژن کے نوجوان تعلیم سے فیض یاب ہونگے، سردار یار محمد رند

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے گزشتہ روز صوبائی اسمبلی سے میر چاکر خان یونیورسٹی کا بل منظور ہونے پر صوبائی حکومت ، وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی ، سردار سرفراز ڈومکی، میر خالد لانگو، صوبائی وزیر تعلیم طاہر محمود ، انجینئیر زمرک خان اچکزئی ، بلوچستان عوامی پارٹی، جمعیت علما اسلام ، ق لیگ، اور دیگر جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر چاکر یونیورسٹی کے قیام سے بلوچستان اور بالخصوص سبی اور نصیر آباد ڈویژن کی نوجوان نسل تعلیم کے زیور سے فیض یاب ہوگی ۔