نئی حلقہ بندیوں کیخلاف کیسز کی سماعت ، بلوچستان ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جناب جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس جناب جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل بنچ نے قومی اسمبلی کے دو حلقوں سے متعلق دائر چار جبکہ صوبائی اسمبلی کے مختلف حلقوں سے متعلق دائر آئینی آٹھ درخواستوں پر فریقین کے وکلا ء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلے محفوظ کر لئے ہیں ۔



چاکر رند یونیورسٹی بل ،نیشنل پارٹی اور پشتونخوا میپ کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن جماعتیں پشتونخواملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی میں میر چاکر خان رند یونیورسٹی کے بل پر اختلافات کھل کر سامنے آگئے نیشنل پارٹی نے اپوزیشن کے بجائے حکومت کا ساتھ دیکر بل منظور کر لیا ۔



اوچ پاؤر پلانٹ سے ڈیرہ مراد جمالی کو بجلی کی فراہمی سے عوام کا دلیرینہ مطالبہ پورا ہوا

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ مراد جمالی : اوچ پاور پلانٹ سے گرڈ اسٹیشن ڈیرہ مراد جمالی 132کے وی کو این ٹی ڈی سی نے پانچ سالوں میں سست روی سے مکمل کر لیا گیا 24سال بعد سول سوسائٹی شہریوں انجمن تاجران شہری ایکشن کمیٹی تین رکنی سیاسی اتحاد کے سربراہ عبدالحکیم انقلابی کے احتجاج اوچ پاورپلانٹ کے گھیراو احتجاج کے بعد اوچ پاور پلانٹ سے ڈیرہ مراد جمالی سٹی ویگر بجلی فیڈروں کو بجلی کی سپلائی شروع کرنے کا عوام کا خواب سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکڑ عبدالمالک بلوچ نے پورا کردیا ۔



صوبائی حکومت نے بجلی سبسڈی کی ادائیگی تاحال نہیں کی،کیسکو چیف

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کیسکو کے چیف ایگز یکٹو آفیسر کوئٹہ عطاء اللہ بھٹہ نے زمیندار وفد جس کی قیادت سیکرٹری جنرل عبدالرحمن بازئی سینٹر رکن محمد کاہم خان اچکزئی سے بجلی کے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت نے ٹیو ب ویل سبسڈی کی تاحال ادائیگی نہیں کی اور نہ ہی دوسرا معاہدہ 2018 کا نیا معاہدہ کیا ہے ۔



میر پور خاص ، بگٹی قبائل کا اجلاس ، نواب عالی بگٹی سے ڈیرہ بگٹی واپس آنے کی اپیل

| وقتِ اشاعت :  


میرپورخاص: بگٹی قبائل کے مستریں و گیتریں کونسل کا ایک اجلاس میرپورخاص میں منعقد کیا گیا اجلاس میں ڈیرا بگٹی کے موجودہ امن و امان کی صورت حال پر اطمنان کا اظہار کیا گیا ۔