اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطین نے یومِ غضب کا اعلان کردیا

| وقتِ اشاعت :  


مقبوضہ یروشلم: مسلمانوں کے قبلہ اوّل اور مقبوضہ بیت المقدس میں مسلسل بڑھتے ہوئے اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطین نے احتجاج کے طور پر یومِ غضب کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد سے پورا مغربی کنارہ کشیدگی کی زد میں ہے۔



او جی ڈی سی ایل پاکستان کا خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی کے طلبا ء کو اسکالر شپ دینے کااعلان

| وقتِ اشاعت :  


خضدار: او جی ڈی سی ایل پاکستان نے بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کے طلباء کو اسکالر شپ دینے کااعلان کردیاہے، او جی ڈی سی ایل ایچ ای سی کے ذریعے یہ اسکالر شپ ملک بھر کے نویو یونیورسٹیز کو دے رہی ہے، جن میں خضدار جامعہ کو بھی شامل کرلیاگیاہ ے، غریب طلباء کو بے حد فائدہ پہنچے گا اور ان کی تعلیمی ضروریات پوری ہونگی۔



شعبہ صحت کی بہتری کیلئے پی پی ایچ آئی کا کردار قابل تحسین ہے، سیکرٹری صحت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سیکریٹری صحت عصمت اللہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پی پی ایچ آئی بلوچستان کا ایک اہم کردار ہے بلوچستان میں صحت کے شعبے کی بہتری کے لئے پی پی ایچ آئی کو مزید کام کرنے کی ضرورت ہے جبکہ طبی سہولیات کے حوالے سے پی پی ایچ آئی احسن طریقے سے خدمات سرانجام دے رہی ہے۔



سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے حکم پر شہزادے کو گرفتار کرلیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شہریوں پر تشدد کرنے والے شہزادے سعود بن عبدالعزیز کی گرفتاری اور قرار واقعی سزا دینے کا حکم دیا تھا جس کی تعمیل کرتے ہوئے سعودی پولیس نے آج صبح سعودی شہزادے کو گرفتار کرلیا ہے۔



کوئٹہ،عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت سنا دی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کوئٹہ محترمہ شازیہ شبیر نے قتل کاالزام ثابت ہونے پر ایک ملزم کو سزائے موت اور مقتول کے ورثاء کو 2لاکھ روپے کی ادائیگی کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔عدالت نے پستول برآمد ہونے پر ملزم کو مزید 2سال قیداور 15ہزارروپے جرمانے کی بھی سزا سنائی ۔