نفرت کی سیاست کو عوام نے مسترد کر دیا، اصغر رند

| وقتِ اشاعت :  


کراچی : بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی رہنماء میر اصغر رند نے کہا ہے کہ جس طرح کیچ، گوادر، پنجگور ،خضدار، قلات نصیرآبادسمیت بلوچستان بھر میں لوگ جوق در جوق بی این پی عوامی میں شامل ہورہے ہیں اس نے مخالفین کے ہوش اڑادئے ہیں۔ اس وقت یہ تمام اضلاع بی این پی عوامی کے قلعے بن چکے ہیں۔ 



لیویز کو پولیس میں دوبارہ ضم ہونے نہیں دینگے، صوبے بھر کے رسالدار میجرز کااعلان

| وقتِ اشاعت :  


لورالائی : صوبہ کے تمام اضلاع کے رسالدارمیجرزسردار عبداللطیف خان جوگیزئی رسالدار میجر لیویز فورس لورالائی ، سردار رحمت اللہ موسیٰ خیل رسالدار میجر لیویز فورس موسیٰ خیل، گل محمد کاکڑ رسالدار میجر لیویز فورس ڈسٹرکٹ کوئٹہ ، ،علی محمد ترین رسالدار میجر لیویز فورس پشین،خان نصیب اللہ خان اچکزئی رسالدار میجر قلعہ عبداللہ،سردار اسحاق مینگل رسالدار میجر لیویز نوشکی،سردار اکبر خان سنجرانی رسالدار میجر دالبندین،میر جہانگیر شاہ رسالدار میجر بارکھان،روز محمد کاکڑرسالدار میجرزیارت،میر شہباز خان باروزئی رسالدار میجرسبی اور لیویز فورس کے دیگر آفیسران اور اہلکاروں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم صوبہ کے تمام رسالدار میجرزودیگر لیویز فورس کے آفسران ،اہلکاران،دوبارہ بی ایریا کو اے ایریا میں کسی صورت ضم کرنے نہیں دینگے اور نہ ہی مزید صوبہ کے حالات تجربات کے متحمل ہو سکتا ہے ۔



حب، لیبر سیفٹی پر عملدرآمد نہ کرنے پر چائنا پاور اور اسٹیل ملز کو جرمانہ

| وقتِ اشاعت :  


حب : لیبر کورٹ حب III کے جج جناب جعفر خان مینگل نے چائنا پاور جنریشن پرائیویٹ کمپنی اور حبیب اسٹیل مل کو رجسٹریشن اور لیبر سیفٹی پر عمل درآمد نہ کرنے پر جرمانے کی سزائیں سنادی ۔ 



بی ایس او کے تمام دھڑوں کو انضمام کی دعوت دیتے ہیں، نذیر بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


گوادر :  علم و آگہی سے مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے ۔ طالب علم آزاد خیالی کی روش کا خیر آبا د کہہ کر تعلیم کے حصول کے لےئے اپن تو انیا ئیاں صرف کر یں۔ پسماندگی کے با وجود تعلیم کی طرف مائل ہونا ہماری ذہنی بالیدگی کا آئینہ دار ہے ۔



پٹرولیم مصنوعات پر آج بھی ڈھاکہ ریلیف ٹیکس لگا ہوا ہے، سپریم کورٹ

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات پر ہوشربا ٹیکسز کے اطلاق سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر آج بھی ڈھاکہ ریلیف ٹیکس لگا ہے تاہم ہم قیمتوں کا فرانزک آڈٹ کروائیں گے۔



چیرمین نیب نوٹس لیں کس نے نواز شریف کیخلاف نوٹیفکیشن پر دستخط کرائے، شہباز شریف

| وقتِ اشاعت :  


 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے خلاف نیب کے جھوٹے الزام  سے نیب کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے جب کہ چیرمین نیب نوٹس لیں کن عناصر نے ان سے جھوٹے نوٹی فکیشن پر دستخط کرائے۔