چیف جسٹس سے کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کی ملاقات

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد نور مسکانزئی سے کوئٹہ بار ایسو سی ایشن کے نو منتخب صدر قاری رحمت اللہ ایڈؤکیٹ کے ہمراہ جنرل سیکریٹری نجم الدین مینگل ایڈؤکیٹ و دیگر کابینہ کے عہدیداروں نے ملاقات کی ۔ اور چیف جسٹس کو وکلاء کے مسائل سے آگاہ کیا ۔



میونسپل کارپوریشن خضدار میدان جنگ بن گیا

| وقتِ اشاعت :  


خضدار :  میونسپل کارپوریشن خضدار میدان جنگ بن گیا ،مزدور یونین کے دو دھڑے آپس میں لڑ پڑے ،مزاکرات کے دوران ایک دھڑے کے عہدیدار نے میئر خضدار سے بد تمیزی گالم گلوچ گارڈ سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی مگر لوگوں نے اس کی کوشش کو ناکام بنا دیا ۔



سینیٹ کے انتخابات زر اور زور کی بنیاد پر ہوئے ،عثمان کاکڑ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر وسینیٹر عثمان خان کاکڑ نے کہا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات زر اور زور کی بنیاد پر ہوئے جس کی سیاسی وجمہوری قوتوں کو مذمت کر نا چا ہئے اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو آئندہ 2 ارب ڈالر پھینک کر کوئی بھی اپنی مرضی کا وزیراعظم لے آئے گا جو جمہوریت کا بہمانہ قتل ہو گا۔



پریس کونسل آف پاکستان کے دفاتر کو فعال کرنے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پریس کونسل آف پاکستان کے چیئرمین ایڈووکیٹ میر صلاح الدین مینگل نے کہا ہے کہ تمام صوبائی دارالحکومتوں میں پریس کونسل آف پاکستان کے دفاتر کو فعال کرنے کیلئے کوششوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔