بلوچستان نیوٹریشن پروگرام کے مستقبل میں مثبت اثرات مرتب ہونگے، جاوید انور شاہوانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سیکریٹری صحت جاوید انور شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان نیوٹریشن پروگرام صوبے میں غذائیت کی ترقی اور ترویج کے حوالے سے بہترین انداز میں خدمات سرانجام دے رہا ہے جبکہ اس حوالے سے بین الاقوامی اداروں جن میں قابل ذکر طور پر یونیسف، عالمی ادارہ صحت، عالمی ادارہ خوراک، عالمی بینک، آسٹریلین ایڈ ودیگر کی مالی وتکنیکی معاونت قابل ستائش ہے اور حکومت بلوچستان ان ا داروں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔



امریکا میں شدید زلزلہ

| وقتِ اشاعت :  


 واشنگٹن: امریکی جیالوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ امریکا کے مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 31 منٹ پر 7.9 شدت کا زلزلہ آنے کے بعد ریاست کیلی فورنیا، برٹش کولمبیا اور الاسکا کے ساحلی علاقوں کےلیے سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔