بلوچستان اسمبلی اور گردونواح میں 946سیکورٹی اہلکار تعینات تھے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کی سیکورٹی پر946اہلکار تعینات تھے۔ اسمبلی کی طرف جانے والے راستوں پر چار ناکے لگا کر ہر قسم کی آمدروفت بند کردی گئی تھی۔ پولیس حکام کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے اہم اجلاس کی سیکورٹی کیلئے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔



پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، وزیر دفاع

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: وزیر دفاع خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ امریکا کھربوں ڈالرز خرچ کرنے اور اپنے سیکڑوں فوجی مروانے کے بعد بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں جیت سکا اور اب پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔



تحریک عدم اعتماد کی مخالفت کرتے ہیں، ڈاکٹر حئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل موومنٹ کے سربراہ سابق سینیٹر ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی بالا دستی ‘ پر امن سیاسی جمہوری جدوجہد کے ذریعے عوام کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کی ہے ۔



شہید نوید دہوار کی شہادت اکابرین کی قربانیوں کا تسلسل ہے، شکیلہ نوید

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ یہاں کے باشعور عوام اپنے قومی ترقی خوشحالی تعلیم صحت امن و آشتی چادر و چار دیواری کی تحفظ اور اپنے تمام تر بنیادی انسانی حقوق کے فراہمی کیلئے پارٹی کی سیاسی اور قومی جمہوری جدوجہد میں ساتھ دیں تاکہ یہاں کے عوام کو جاری استحصالی پالیسیوں پسماندگیوں غربت بھوک و افلاس سے نجات دلاسکے ۔



2018میں سی پیک کو افغانستان اور وسطی ایشیاء تک توسیع دی جائیگی،چینی سفیر

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : چین کے سفیر یا ؤ جِنگ نے پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور سی پیک پار لیمانی کمیٹی کے سر براہ سنیٹر مشاہد حسین سید سے ملاقات کر کے سی پیک سے متعلق تبادلہ خیال کیا اور کہا ہے کہ 2018 میں سی پیک ‘نئے زمانے’ میں داخل ہو جائے گا ۔