ایف سی کالج سوئی میں پروقار سیمینار کا انعقاد

| وقتِ اشاعت :  


ڈیر ہ بگٹی : ایف سی کالج سوئی میں تعلیم کے حوالے سے ایک پروقار سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں سول و عسکری حکام کے علاوہ قبائلی عمائدین اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد اور مختلف سکولوں کے طلباء اور اساتذہ کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔



غیرمعیاری ادویات کی فروخت 10 ملزمان کی گرفتاری کے احکامات

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : ڈرگ کورٹ کوئٹہ کے چیئرمین جناب عبدالمجید ناصر اور ممبر ارسلاء خان نے غیر معیاری ،غیر رجسٹرڈ ،زائد المعیاد ادویات کی خرید وفروخت کے مقدمات میں نامزد 10 ادویہ ساز کمپنیوں اور میڈیکل سٹورز مالکان کی پیش نہ ہونے کی بناء پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے احکامات دیتے ہوئے متعلقہ پولیس کو ہدایت کی کہ وہ ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت کے روبروپیش کرے ۔



گندم خردبرد کیس،اسفند یار کاکڑ کی ریمانڈ میں توسیع

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : احتساب عدالت کوئٹہ IIکے جج جناب پذیر بلوچ نے گندم خردبرد ریفرنسز میں نامزد ملزمان سابق صوبائی وزیر خوراک اسفند یار خان کاکڑ، علی بخش بلوچ ،ظاہر جان جمالدینی ،نعیم خان اور حسین آفریدی کی جوڈیشل ریمانڈ میں 11ستمبر تک توسیع کے احکامات دے دئیے ،جبکہ غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کے مقدمہ میں نامزد سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے سٹاف آفیسر عمران تاج گچکی کی جوڈیشل ریمانڈ میں بھی عدالت نے توسیع کے احکامات دے دئیے ہیں ۔



خان آف قلات ہم سب کا بڑا اور قابل قدر ہے، سردار کمال بنگلزئی

| وقتِ اشاعت :  


قلات: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ء اور رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی نے کہا ہیکہ خان آف قلات ہم سب کا بڑا ہے اور تمام اقوام کے لیئے قابل قدر ہے ہماری حکومت نے انہیں پاکستان آنے کی اپنی زمہ داری پوری کردی ۔