
کراچی(آزادی نیوز) موبائل فون کمپنیوں نے کراچی کی فرنچائزز پر متواتر چھاپوں اور موبائل کمپنیوں کے عملے کو ہراساں کرکے بھاری رقوم بٹورنے کے رجحان کو سازگار کاروباری ماحول کی راہ میں بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے حکومت سے فرنچائزز کے خلاف جاری غیرقانونی کارروائیوں کو روکنے کا مطالبہ کردیا ہے۔