
تربت:ضلع کیچ کے علاقے میں دو مختلف واقعات میں ایک شخص زخمی، مسلح افراد پولیس چوکی سے اسلحہ اور سامان لیکر فرار ،پولیس حکام کے مطابق ہفتہ کو تربت میں پولیس چوکی پر نامعلو م مسلح افراد نے حملہ کر کے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا اور بعدازاں چوکی نذر آتش کردی ۔ مسلح افراد سرکاری اسلحہ اور سامان بھی اپنے ہمراہ لیکر فرار ہوگئے ۔