کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنے اور عوامی نمائندگی کو فعال بنانے کا اہم ذریعہ ہے۔
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنے اور عوامی نمائندگی کو فعال بنانے کا اہم ذریعہ ہے۔
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
کراچی :ؒ کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز )سی پی این ای)سندھ کمیٹی نے آزادی صحافت اور پرنٹ میڈیا پر قدغنوں،پیکا ایکٹ کے نقصانات اورContent پر سنسر شپ کی مذمت کرتے ہوئے اسے جمہوریت اور ریاست دونوں کے لیے خطرہ قرار دیا۔ اجلاس کی صدارت سی پی این ای سندھ کمیٹی کے چیئرمین قاضی اسد عابد نے کی۔
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
کوئٹہ : سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ وسائل کی لوٹ مار کے دفاع اور سہولت کاری کیلئے بلوچستان کی عزت،ننگ و ناموس کی روایتی محافظ فورس کو نوآبادیاتی پالیسی کے تحت ختم کیا گیا،لیویز فورس کے خاتمہ میں سیاسی پارٹیاں بری الزمہ نہیں اس سرزمین کے لوگوں اور تاریخ کو جوابدہ ہیں،
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن بلوچستان اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی شاندار کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ وزیرِ اعلیٰ نے صحت اور تعلیم کے میدان میں انقلابی اقدامات اٹھا کر صوبے کی عوام کے دل جیت لیے ہیں۔
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
لیویز نے نعشیں قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے سکیورٹی فورسز کے خلاف دیے گئے غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز بیان پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے اسے قومی یکجہتی کے منافی اور دشمن کے بیانیے کو تقویت دینے کی کوشش قرار دیا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ وطنِ عزیز کے تحفظ اور امن کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے بہادر افسران اور جوان قوم کے ہیرو ہیں، ان کی قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔ ایسے محب وطن سپوتوں کے بارے میں منفی اور بے بنیاد گفتگو کسی بھی ذی شعور پاکستانی کے لیے ناقابلِ قبول ہے
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے زیراہتمام کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم اجلاس پارٹی کے رجسٹریشن آفس میں منعقد ہوا، اجلاس سے نیشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر اسلم بلوچ، مرکزی سیکریٹری اطلاعات و نشریات علی احمد لانگو مرکزی خواتین سیکریٹری یاسمین لہڑی، مرکزی سوشل میڈیا سیکریٹری سعد دہوار صوبائی جنرل سیکریٹری چنگیز حئی بلوچ،ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطا محمد بنگلزئی، مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی عبدالصمد رند۔ جلیل ایڈوکیٹ، میڈم فریدہ بلوچ، ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکریٹری ریاض زہری نے خطاب کیا
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
کوئٹہ:کوئٹہ میں چھ برس کے بعد بلدیاتی انتخابات 28دسمبر کو منعقد ہوں گے کوئٹہ میں مئیر کا انتخاب پانچویں مرحلے میں ہوگا جس میں تقریبا چھ ماہ کاعرصہ لگ جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے حکام نے این این آئی کو بتایا کہ 28دسمبر کو کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 172یونین کونسل کے 641 جنرل وارڈز سے ایک ایک کونسلر کا انتخاب ہوگادوسرے مرحلے میں ہر یونین کونسل کے منتخب اراکین 33فیصد خواتین،پانچ فیصد کسان،پانچ فیصد ورکر اور پانچ فیصد غیر مسلم کو منتخب کریں گے
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
قبل ازیں نوابزادہ حاجی میر لشکری خان لشکری خان رئیسانی نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے حوالے سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین و تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل، نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی چیئرمین خوشحال خان کاکڑ، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع، جماعت اسلامی کے صوبائی امیر ورکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ،بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میر یونس عزیز زہری، پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال، پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ،عوامی نیشنل پارٹی کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر انجینئرزمرک خان اچکزئی، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی صدر احمد جان لالا، کول مائنز اونرز ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر میر بہروز ریکی کو بھی خطوط ارسال کئے ہیں۔
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
کوئٹہ:کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت ڈویژنل مانیٹرنگ کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقدہ ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی،لیفٹیننٹ کرنل آنٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان محمد آصف خان،اسسٹنٹ کمشنر پولیٹیکل کوئٹہ ڈویڑن سید کلیم اللہ کے علاؤہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، کسٹمز، اسپشیل برانچ،ایس ایس پی ایڈمن کوئٹہ اور دیگر افسران موجود تھے۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ امپلیمنٹیشن کمیٹی کی پیش رفت،BISA ڈیش بورڈ پر شکایات کی باقاعدہ اپ لوڈنگ،دہشت گردوں اور معاونین کی پروفائلنگ،فورتھ شیڈول کی اپ ڈیٹنگ، چھوٹے ہتھیاروں (SMAs)کے غیر قانونی استعمال کے خلاف کارروائی,اسکول ٹیچر کے خلاف کاروائی جو منحرف سرگرمیوں میں ملوث ہو.اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں طویل غیر حاضری کے خلاف قدم، فعال بنائے گئے اسکولوں اور بنیادی مراکز صحت کی تعداد، سرکاری/نجی ہاسٹلز کی انسپیکشن اور مانیٹرنگ اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا