پی ایس ڈی پی کے 85 کروڑ میں سے 10 کروڑ اسکولوں اور 75 کروڑ سڑکوں و نالیوں پر خرچ کیے گئے،عبیداللہ گورگیج

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و رکن بلوچستان اسمبلی میر عبیداللہ گورگیج نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی زئی اور خیلی کی سیاست سے بالاتر ہوکرعوام کی بلا رنگ و نسل خدمت پر یقین رکھتی ہے حلقہ انتخابات میں اپنے ایم پی اے فنڈز سے ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں ،



بلوچستان حکومت نے پوست کی کاشت میں ملوث 75 زمینداروں کو فورتھ شیڈول میں شامل کر دیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان حکومت نے صوبے میں پوست کی کاشت میں ملوث زمینداروں کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کرتے ہوئے ضلع دکی سے تعلق رکھنے والے 75زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کردئیے ۔



شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، علی مدد جتک کی پیپلز پارٹی مستونگ کے صدر عزیز ابابکی کے گھر پر حملے کی مذمت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما و رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے پیپلز پارٹی مستونگ کے صدر حاجی عزیز ابابکی کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے ایک مذمتی بیان میں حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں پر اس نوعیت کے حملے قابلِ افسوس اور ناقابلِ برداشت ہیں۔



پاک ایران سرحدی تجارت کو جلد کاروبار کیلئے کھول دیا جائے گا،ڈی سی کیچ

| وقتِ اشاعت :  


تْربت:ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ سے جمعیت علمائے اسلام ضلع کیچ کے امیر مولانا غلام اللہ رستمنقشبندی نے ملاقات کی ملاقات کے دوران ضلع میں امن و امان کی صورتحال، پاک ایران سرحدی تجارت کے فروغ اور اپنے مدرسہ میں لائبریری کے قیام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔



لکپاس ٹنل کیساتھ والی پرانی سٹرک کو تین ماہ میں بحال کیا جائے ،گورنر کی ہدایت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے خصوصی ہدایت دی کہ لک پاس ٹنل کے ساتھ والی پرانی سڑک کو تین ماہ کے اندر اندر بحال کریں تاکہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جا سکے۔



بلوچستان لیویز فورس کا امن و امان کی بحالی میں اہم کردار رہا ہے ، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں بلوچستان لیویز فورس کی پولیس میں انضمام کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بلوچستان لیویز فورس کا امن و امان کی بحالی میں اہم کردار رہا ہے بحیثیت فورس جرائم پر قابو پانے ،