ایڈووکیٹ خالد احمد کبدانی کودھمکیاں دینے والے افراد کو گرفتار کیاجائے،عطاء اللہ لانگو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:بلوچستان ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر میر عطاء اللہ لانگو ایڈووکیٹ ،سنیئر نائب صدرجمیل احمد بوستان ایڈووکیٹ،نائب صدرعصمت اللہ اچکزئی ایڈوکیٹ، نائب صدر قلات زون اکرم بلوچ ایڈوکیٹ،نائب صدرژوب زون موسی جان کاکڑ ایڈووکیٹ،جنرل سیکریٹری سید نجیب الدین آغا ایڈووکیٹ،فنانس سیکرٹری ایاز خان کاکڑ ایڈووکیٹ،جوائنٹ سیکرٹری سمیرا عابد ایڈووکیٹ ،پریس سیکرٹری عبدالقادر کاکڑ ایڈووکیٹ، لائبریری سیکرٹری سنان ہوت ایڈوکیٹ نے اپنے ایک مذمتی بیان میں ایڈوکیٹ سپریم کورٹ خالد احمد کبدانی کو فون پر کچھ عناصرکی طرف سے گالم گلوچ اور قتل سمیت سنگین نوعیت کی دھمکیاں دینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم واضح کرتے ہیں کہ کسی بھی وکیل کو جان سے مارنے کے دھمکی یا گالم گلوچ کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے



بلوچستان کے 6اضلاع ایڈز کے حوالے سے ہائی رسک ہیں، صوبائی کوارڈینیٹر

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:بلوچستان ایڈز کنٹرول پروگرام کے صوبائی کوارڈی نیٹر ڈاکٹر ذوالفقار بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ایڈز میں مبتلا رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 2823ہے جبکہ صوبے میں ایک سال کے دوران462رجسٹرڈ مریضوں کا اضافہ ہوا ہے ایڈز کے حوالے سے بلوچستان کے 6اضلاع کو ہائی رسک قرار دیا گیا ہے ۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو ڈپٹی صوبائی کوارڈی نیٹر ڈاکٹر داود خان اچکزئی ،روزینہ خلجی اوردیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ڈاکٹر ذوالفقار بلوچ نے کہا کہ دنیا بھر میں یکم دسمبر کو ہرسال ایڈز کا عالمی دن منایا جاتا ہے اس دن کومنانے کا مقصد ایڈز کے وائرس کے بارے میں عوام میں شعور و آگاہی پیدا کرنا ہے اوران لوگوں کو یادکرنا ہے جو ایڈز کی وجہ سے وفات پاچکے ہیں سرخ ربن عالمی سطح پر ان لوگوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کی علامت ہے جو ایڈز میں مبتلا ہوچکے ہیں ۔



بیوٹمز انتظامیہ کی جانب سے طالبات کو زدوکوب کرنے کی مذمت کرتے ہیں ، بی ایس او

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:بی ایس او پجار کے مرکزی چیئرمینبوہیر صالح بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ بیوٹمز انتظامیہ نے بیوٹمز یونیورسٹی کو چھاؤنی کا شکل اختیار دیا ہے اور اربوں روپے کی بجٹ یونیورسٹی کے کرپٹ انتظامیہ کی کرپشن کے نظر ہے اربوں روپے کے فنڈز کے باوجود طلبہ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں آج کی اکیسیوں صدی میں یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل بنیادی سہولیات سے محروم ہے اسکے با وجود ہاسٹل فیس میں بے تحاشہ اضافہ کا ڈھونگ رچایا جا رہا ہے



پا کستان کیخلا ف منظم سا زش ہو رہی ہیں،نو جوان جھو ٹے پر وپیگنڈے کو سو شل میڈ یا اور عملی اقداما ت کے ذریعے مسترد کر دیں،سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں طلبہ و طالبات کے لئے اسکوٹی اسکیم کے اجراء کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی ہر باصلاحیت اور پوزیشن ہولڈر طالبہ کو پنک اسکوٹی دیں گے۔



جعلی ممبران اسمبلی ،جعلی قیادت وحکومت بٹھاکر عوام کے حقوق غصب کیے گئے،مولانا ہدایت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان ،ممبر بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ جعلی ممبران اسمبلی ،جعلی قیادت وحکومت بٹھاکر عوام کے حقوق غصب کیے گئے