کراچی:ماری پور کے علاقے ٹیکری ولیج سے دو سگے بھائیوں شیراز بلوچ اور سیلان بلوچ کی جبری گمشدگی پر اہل خانہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں نوجوانوں کو 23 مئی 2025 کی شب سی ٹی ڈی اہلکاروں نے غیر قانونی طور پر حراست میں لیا اور وہ تاحال لاپتہ ہیں۔