سبی بلوچستان کا گرم ترین شہر قرار ، مختلف اضلاع میں48 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق ملک کے بالائی اور وسطی حصوں میں نمی کی لہریں مسلسل داخل ہو رہی ہیں اور 24 مئی کو مغربی لہر کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا بھی امکان ہے۔



بساک نے لوامز یونیورسٹی وڈھ ، ڈیرہ مراد جمالی کیمپس کے اساتذہ کے مطالبات کی حمایت کردی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  لسبیلہ یونیورسٹی آف واٹر اینڈ میرین سائنسز کے وڈھ اور ڈیرہ مراد جمالی کیمپس میں اساتذہ و ملازمین کے ساتھ حالیہ ناانصافی پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ نہایت ہی قابلِ مذمت ہے کہ ادارے کے محنتی اور باوقار اساتذہ کے ساتھ ایسے غیر آئینی رویے اختیار کیے جارہے ہیں جو تعلیم دشمنی کے مترادف اعمال ہیں۔



مسائل کے حل میں نیشنل پارٹی کے تجاویز کو اہمیت دی جائیگی، لیاقت لہڑی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : حلقہ پی بی 43 کے ایم پی اے اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے پارلیمانی سیکرٹری میر لیاقت لہڑی کی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق ناظم حاجی عبد الصمد بلوچ کی رہائش گاہ پر آمد علاقی کارنر میٹنگ میں شرکت ،اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ نیشنل پارٹی کلی عالمو کے یونٹ سیکٹری حاجی لونگ خان بلوچ ،کلی شابو کے یونٹ سیکٹری عمر بلوچ ، پارٹی رہنما حاجی گل حسن لانگو ،صوبائی رہنما محمود رند ، منان رند ،حاجی نصر اللہ رند سمیت پارٹی کارکنوں نے بھر پور شرکت کی، اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی عبد الصمد بلوچ نے علاقے کے مسائل سمیت نیشنل پارٹی کے کارکنوں کی مسائل بھی منتخب نمائندے میر لیاقت لہڑی کے سامنے رکھے



لطیف بلوچ ایک فرض شناس اور دیانت دار صحافی تھے،بی یو جے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:بلوچستان یونین آف جرنلسٹس آواران کے مقامی صحافی، لطیف بلوچ کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ لطیف بلوچ کو مسلح افراد نے رات گئے ان کے گھر میں اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ سو رہے تھے اس بزدلانہ حملے کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہو… Read more »



جنگ میں شکست کے بعد بھارت نے بلوچستان میں بچوں کو نشانہ بنایاہے،صوبائی وزراء

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:صوبائی وزراء و سرکاری افسران نے کہا ہے کہ جنگ میں بری طرح شکست کے بعد بھارت نے بچوں کو نشانہ بنایابزدل دشمن کا مکرو چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے،سانحہ خضدار کے معصوم شہدا کے خون کا بدلہ لیا جائیگا ۔



کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جمعیت کا شدید احتجاج

| وقتِ اشاعت :  


سریاب جیسے شہری علاقے میں دن بھر صرف 2 گھنٹے بجلی فراہم کرنا اور رات کو بھی 3 سے 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کرنا واپڈا کی نااہلی اور عوام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ شدید گرمی میں بجلی کی عدم دستیابی نے سریاب کے باسیوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ چھوٹے مکانات اور گنجان آبادی میں بجلی کے بغیر بوڑھے سکول جانے والے بچے اور دفتری افراد شدید تکلیف میں مبتلا ہیں۔



دیسی ساختہ بم حملوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں لبنان کے بعد پاکستان دوسرے نمبر پر رہا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : گزشتہ سال دیسی ساختہ بم حملوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں لبنان کے بعد پاکستان دوسرے نمبر پر رہا۔پاکستان میں سال 2024 میں 132 آئی ای ڈی دھماکوں سے 485 شہری متاثر ہوئے جبکہ 139 لقمہ اجل بن گئے۔



میرے بیٹے کو زبردستی سرکاری اداروں کے اہلکار لے گئے، والدہ ایمل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جبری لاپتہ ایمل کی والدہ ماہ جبین نے اپنے شوہر اورنگزیب، بیٹی فاطمہ اور وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا ہے کہ گزشتہ شب میرے بیٹے کو زبردستی سرکاری اداروں کے اہلکار لے گئے ہیں



فارم 47 کی حکومت میں ضلع کچھی کو ڈاکوئستان بنا دیا گیا ہے ،سردار رند

| وقتِ اشاعت :  


بولان:سینئر سیاستدان سابق وفاقی و صوبائی وزیر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ فارم 47 کی حکومت میں ضلع کچھی کو ڈاکوئستان بنا دیا گیا ہے ضلع میں کسی کی بھی جان و مال محفوظ نہیں حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں آتی ڈاکوؤں لٹیروں کے جھتے اپنی مرضی منشاء سے شریف شہریوں کو دن دہاڑے لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو جاتے ہیں حلقے سے سلیکٹڈ ایم پی اے کی ایماء پر کچھی میں ڈاکو راج ہے