افغانستان سے ہجرت کرنیوالے مہاجرین ہمارے بھائی ہیں، گورنر بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ افغانستان سے ہجرت کر کے آنے والے مہاجر نہیں ہمارے بھائی ہیں پاکستان اور افغانستان کو مل کر بات چیت کے ذریعے آپسی اختلافات کو دور کرنا چایئے دہشتگردی پاکستان اور افغانستان دونوں ممالک کا مشترکہ مسئلہ ہے ۔



پیٹرول پمپس مافیا کی بلیک میلنگ ،بلوچستان میں پھر تیل کا بحران ،پیٹرول فی لیٹر2سو روپے بکنے لگا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : آل بلوچستان پیٹرول پمپس ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی کال کے بعد کوئٹہ شہر میں پیٹرول کی قلت کا مسئلہ ایک مرتبہ پھر سنگین صورتحال اختیار کرگیاہے لوگ پیٹرول کی تلاش میں سارا دن سرگرداں نظر�آئے تاہم ژوب ڈویژن پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے پمپ مالکان کے ہڑتال سے لاتعلقی اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ زیارت ،ژوب لورالائی ،کوہلو ،بارکھان ،مسلم باغ اور سنجاوی میں پمپس معلوم کے مطابق کھلے رہیں گے ہم کسی بھی غیر قانون اقدامات کی مذمت کرینگے ۔



جسٹس آصف سعید کھوسہ کیخلاف سپیکر قومی اسمبلی کا ریفرنس آمرانہ سوچ ہے، سردار یارمحمدرند

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یارمحمد رند نے جسٹس اصف سعید کھوسہ کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی کے ریفرینس کی پرزور مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ریفرینس عدلیہ کے وقار پر حملہ ہے اور یہ نواز شریف اینڈ کمپنی کی امرانہ اور منفی سوچ کی عکاسی کرتا ہے عدلیہ نے نواز شریف جیسے طاقتور کرپٹ حکمران کے خلاف فیصلہ دیے کر نہ صرف عدلیہ بلکہ ملک کے دیگر آئینی اداروں کا وقار بلند کیا بلکہ ایک سنہری تاریخ رقم کی ۔



پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی نئی کتابوں سے اسلام پاکستان اور فوج کے کارناموں کو نکالنا قبول نہیں، جمعیت نظریاتی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی امیر مولانا خلیل احمد مخلص، صوبائی امیر مولانا عبدالقادر لونی ، مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا محمود الحسن قاسمی، صوبائی امیر پنجاب مولانا قاری کامران اکمل ودیگر نے پنجاب ٹیکسٹ بورڈ کی نئی کتابوں سے اسلام پاکستان اور فوج ے کارناموں سے متعلق اسباق نکالنے کی شدید مذمت کرتے ہوے کہا کہ ملک میں سیکولر قوتیں اسلامی تہذیب وثقافت مٹانے کیلئے مختلف حربے استعمال کر رہی ہیں تاکہ ہماری نئی نسل اپنے دین اور تہذبی سے بیگانہ ہو جائے اور ہمارے اکابرین کی قربانیوں کو پاؤں تلے دبانا چاہتے ہیں۔



نواز شریف احتساب عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے تو کوئی غریب ان عدالتوں میں پیش نہیں ہوگا ،سراج الحق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ اگر نوازشریف احتساب عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے تو پھر کوئی غریب بھی ان عدالتوں میں پیش نہیں ہوگا ۔ ایسا نہیں ہوسکتاکہ امیروں اور غریبوں کے لیے الگ الگ قانون ہو ۔



سندھ کے 8 ہزار ٹرالر گوادر کے ساحلوں پر مچھلیوں کی نسل کشی میں مصروف ،کوئی روکنے والا نہیں

| وقتِ اشاعت :  


گوادر : سندھ کے آٹھ ہزار ٹرالر گوادر کے ساحلوں پر مچھلیوں کے نسل کشی میں مصروف ہیں ۔ ساحلوں کی تحفظ کرنے والا ادارہ روک تھام کے بجائے ان ٹرالروں کومدد فراہم کر رہی ہے۔



کیچ دیہی علاقوں میں پانی کی قلت قحط کی صورتحال پیدا ہوگی ،لوگوں کی نقل مکانی

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: ضلع کیچ کے دیہاتی علاقوں میں قحط کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے پانی نا پید اور لوگ ہجرت کرنے پر مجبور ہیں انسان اور جانور ایک ہی جوہڑ میں پانی پیتے ہیں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے سابق صوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدئی کی میڈیا سے گفتگو۔