نیشنل پارٹی حواس باختہ ہو چکی ہے ،جمعیت کے پیچھے چھپ کر شکست نہیں چھپائی جا سکتی ، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی نے خود کو ٹانگہ پارٹی ثابت کر دیاعوامی حمایت کا دعوی کرنے والوں کے پاس ضمنی انتخاب کیلئے امیدوار ہی دستیاب نہیں تھا عوامی پذیرائی سے محروم پارٹی نے تاریخی شکست سے بچنے کیلئے مذہبی جماعت کی حمایت کا اعلان کیا تاکہ اپنی ناکامی کو چھپایا جا سکے ۔



زیر تعمیر کچھی کینال منصوبے پر تعمیراتی کام منسوخ عوام میں مایوسی پھیل گئی

| وقتِ اشاعت :  


تمبو : بلوچستان کے عوام کو پسماندہ رکھنے کی ایک اور گہری سازش اربوں روپے کی لاگت سے زیر تعمیر کچھی کینال منصوبے پر تعمیراتی کام منسوخ کردیا گیا نصیر آباد ڈویژن سمیت بلوچستان کی ترقی میں بنیادی اور قلیدی کردار کا حامل منصوبہ کی بندش سے صوبے کے عوام میں مایوسی اور پسماندگی مذید پھیلنے کا خدشہ ذارئع کے مطابق وفاقی حکومت نے کچھی کینال منصوبے پر تعمیراتی کام روک کر فنڈز بند کرنے اور مذکورہ منصوبے کو منسوخ کردیا ہے ۔



ایم ایم اے کی بحالی کیلئے جمعیت نے رابطے تیز کر دیئے، غفور حیدری کو خصوصی ٹاسک

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام نے سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے رابطوں اورملاقاتوں کاآغاز کرلیا ہے جمعیت کی مرکزی مجلس عموی اورشوری کے اجلاسوں کے مطابق مولانا عبد الغفور حیدری کی سر براہی میں قائم کر دہ مرکزی مذاکراتی کمیٹی نے کاپہلااجلاس اسلام آبادمیں ہواجس کے بعد گزشتہ روزمولاناعبدالغفورحیدری کی قیادت میں مذاکراتی وفدنے اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ ساجدعلی نقوی سے ملاقات کی جس میں ایم ایم اے بحالی سمیت دیگرامورپرغورکیاگیا۔



پانا مہ معاملے میں حمایت پر وزیر اعظم نے جمعیت کو این اے 260 کی نشست تحفے میں دی ،پی پی بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا سپریم کورٹ سے اچھے فیصلے کی امید ہے حلقہ این اے260 پر وزیراعظم نے جمعیت علماء اسلام کو پاناما کا تحفہ دیتے ہوئے جمعیت کے امیدوار کو کامیاب کرایا گیا اور حکومتی مشینری انتخابی نشان کتاب کے لئے استعمال ہوئی 2018 میں وفاق اور صوبوں میں حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی ۔



بی این پی تین میں ہے نہ تیرہ میں ۔۔۔مینگل گروپ کی لاج اے این پی اور ایچ ڈی پی نے رکھ لی ، نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ ملک شدید آئینی و قانونی بحران کا شکار ہوتا نظر آرہا ہے نیشنل پارٹی جمہوریت اور پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑی ہے جمہوریت اداروں کے استحکام و قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کیلئے اپنا جمہوری کردار ادا کرتی رہے گی ۔



صوبے کے پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ،احتساب کرنیوالے عوام ہیں فرد واحد کو حق نہیں کہ منتخب وزیراعظم سے استعفیٰ مانگے،نواب زہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ وزیراعظم محمدنوازشریف نے تمام تر سازشوں کے باوجود صبر کادامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا اورہمیشہ تحمل اوررواداری کی سیاست کی ہے ملک کے 20کروڑعوام ان کے ساتھ ہیں ملک بھرکی طرح بلوچستان کے عوام نے بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کوبھرپورمینڈیٹ دیاہے اور2018کے انتخابات میں بھی کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ (ن)بھرپورکامیابی حاصل کرے گی۔



خاران مسلح افراد کا حملہ، کالعدم تنظیم کا سابق کمانڈر ساتھی سمیت قتل

| وقتِ اشاعت :  


خاران: بلوچستان کے ضلع خاران میں کالعدم تنظیم کے سابق کمانڈر کو ساتھی سمیت گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق خاران کے علاقے شاپنگ روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ایک سرف گاڑی پر دستی بم پھینکا جس سے گاڑی نقصان پہنچا۔



کوئٹہ ،7ادویہ ساز کمپنیوں اور میڈیکل سٹور مالکان کیخلاف ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری

| وقتِ اشاعت :  


کو ئٹہ : ڈرگ کورٹ کوئٹہ کے چیئرمین جناب عبدالمجید ناصر ،ممبران گل عالم خان اور ارسلاء خان نے غیر معیاری ،بلالائسنس ،غیر رجسٹرڈ اور زائد المعیاد ادویات کی خرید وفروخت کے مقدمات میں نامزد 7ادویہ ساز کمپنیوں اور میڈیکل سٹور مالکان کی عدم پیشی کی بناء پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئے ہیں بلکہ 2کیسز میں ایک ہی ڈرگ انسپکٹر کے 2مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردئیے گئے ہیں ۔